حافظ محمد عمران رانا: ترمیم

حافظ محمد عمران رانا صاحب کا تعلق ضلع خانیوال سے ہے۔ آپ 14 اپریل 1987ء کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں چک نمبر 88 دس آر خانیوال سے حاصل کی۔ پرائمری کے بعد 1999ء میں حفظ القرآن کی تکمیل کی۔ 2005ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔

میٹرک کے بعد درس نظامی میں داخلہ لیا۔ اور جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ میں تعلیم جاری رکھتے ہوئے موقوف علیہ کا امتحان 2013ء اور جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے امتحانی نظام کے تحت 2014ء میں شہادۃ العالمیہ کی سند حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم جاری رکھتے ہوئے 2013ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم۔ اے عربی کی ڈگری حاصل کی۔ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم۔ ایڈ کی ڈگری حاصل کی۔

2014ء میں جامعہ نظامیہ رضویہ پاکستان سے دستارِ فضیلت حاصل کرنے کے بعد جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ میں تدریس کا آغاز کیا۔ اور 3 سال تک تدریس کے ساتھ ساتھ بطور ایڈمن فرائض سرانجام دیے۔

2017ء میں پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور ESE Sci*Math تعیناتی ہوئی۔