Stop icon with clock
ویکیپیڈیا میں آپ کی ترمیم کاری پر پابندی لگا دی گئی ہے کیونکہ آپ نے ویکیپیڈیا کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
اگر آپ کی رائے میں یہ پابندی غلط ہے تو ذیل میں {{پابندی ختم|وجہ تحریر کریں}} درج کریں۔ نیز جس منتظم نے آپ پر پابندی لگائی ہے، اگر آپ اسے متوجہ کرنا چاہیں تو {{سنیے|منتظم کا نام تحریر کریں}} کو استعمال کر سکتے ہیں۔

رشید حسرتؔ ۱۶ جون ۱۹۶۲ کو مِٹھڑی (ضلع کچھّی) بلوچستان میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آٹھویں جماعت میں تھے جب سے شعر کہنا شروع کر دیا تھا۔ ۱۹۸۱ میں ملازمت کے سلسلے میں کوئٹہ آئے تو باقاعدہ ان کا کلام مقامی اور قومی سطح کے اخبارات و رسائل میں شائع ہونے لگا۔ ریڈیو اور ٹی وی پروگرامز میں بھی حصّہ لیتے رہے۔ مقامی، صوبائی، قومی اور پاک و ہند سطح کے مشاعرے پڑھتے رہے۔ بلوچستان یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے کیا اور سیکریٹریٹ کی ملازمت ترک کر کے اردو ادب کے استاد کے طور فرائض انجام دینے لگے۔ بہت نرم دل، شریف النفس اور انتہائی سادہ مزاج انسان ہیں۔ آج کل ایک مقامی کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور خدمات انجام دے رہے ہیں اور صدرِ شعبۂِ اردو ہیں