صارف:MediaaKhalid/ریتخانہ
یہ صفحہ MediaaKhalid کا تختہ مشق ہے۔ صفحہ تختہ مشق صفحہ صارف کا ایک جز ہوتا ہے، اور دائرۃ المعارف میں تحریری تجربہ کے لیے انتہائی مناسب جگہ ہے؛ یہاں صارفین ہر قسم کے تجربات آزادی سے کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ دائرۃ المعارف کا کوئی مضمون نہیں ہے۔ اپنے مخصوص تختہ مشق کی تخلیق کے لیے یہاں کلک کریں۔ دیگر تختہ ہائے مشق: عمومی تختہ مشق | تختہ مشق برائے سانچہ | اسکرپٹ کا تختہ مشق |
{{subst:ساحر تخلیق مضمون/نمائش}}
حوالہ جات
ترمیم
آئن لائن گیمس اوردہشت گردی
سائنس اورٹکنالوجی کی ترقی نے جہاں انسان کو بے شمار سہولتیں فراہم کی ہیں وہیں اس کے مضراثرات رونماہورہے ہیں۔ سائنسی ایجادات جتنے فائدہ مند ہوتے ہیں اتنے ہی نقصان دہ بھی ہوسکتے ہیں مثلاً آج ہم برقی کی بغیررہ نہیں سکتے لیکن اگریہ برقی رو ہمارے جسم میں دوڑجائے توہلاکت خیز ہوسکتی ہے۔
کمپیوٹر اورانٹرنیٹ کی ایجاد نے دنیامیں جہاں انقلاب برپاکردیاوہیں انسانوں کی طرز زندگی پربھی اثرڈالاہے ۔ انسانی معاشرہ اورسونچ وفکر کونئے زاویے عطا کئے ہیں۔ انٹرنیٹ کے چلن کے بعد ویب سائٹ کی عوامی مقبولیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ بلاگس اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹ کاعروج ہوا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹس یعنی سوشیل نیٹ ورکنگ کی کئی اقسام ہیں۔ ان میں سے ایک آن لائن گیمس کی ہے۔اس سے کوئی بھی شخص یا اشخاص دنیاکے کسی بھی حصہ میں رہتے ہوئے اپنے پسندیدہ کمپیوٹر گیمس کھیل سکتے ہیں۔ یہ اتنے دلچسپ اور اثرانگیز ہوتے ہیں کہ جواس میں داخل ہوتاہے بس اس کادیوانہ ہوجاتاہے۔ ان دلچسپ کھیلوں کی مقبولیت کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ بچے تو بچے کروڑوں کی تعدادمیں بالغ افراد اس کھیلوں کے عادی بن چکے ہیں۔
رابطہ کی آسان فراہمی نے جہاں انٹرنیٹ نے دنیاکوگلوبل ولیج یاعالمی گاؤں میں تبدیل کردیاہے وہیں کچھ غیرسماجی عناصر نے بھی اس سے استفادہ کیاہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان گیمس کودہشت گرد اپنے کیڈرکی تربیت اور پیام رسانی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ اوربرطانیہ کوشک ہے کہ ان آن لائن گیمس سے دہشت گرد اپنے نیٹ ورک کوچلارہے ہیں۔ امریکہ خفیہ تنظیم ’سی آئی اے‘ کے منحرف ایجنٹ اسنوڈین نے اپنے انکشافات میں اس بارے میں روشنی ڈالی ہے۔ امریکہ اوربرطانیہ مسلسل ان آ ن لائن گیمس پرنظررکھے ہوئے ہوتے ہیں۔تاکہ دہشت گردی کے فروغ اور ان کی تربیت کوروکا جاسکے۔