اصل نام حفیظ الرحمن
قلمی نام مرزا حفیظ اوج
والد کا نام مرزا حبیب احمد
تعلیم ایم-فل (علوم اسلامیہ)
پیشہ درس و تدریس
اصنا ف شاعری حمد، نعت، سلام و مناقب، غزل، نظم
اصناف نثر ناول، افسانہ، مضامین، کالم
کتاب ذکر منیر (نعتیہ مجموعہ)

مرزا حفیظ اوج کا تعلق درس و تدریس کے شعبے سے ہے اور عرصہ بارہ سال سے اسی پیشہ کو اختیار کئے ہوئے ہیں۔ مرزا حفیظ اوج شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ نثر نگار بھی ہیں، حال ہی میں ان کی ایک نعتیہ کتاب ذکرِ منیر منصہء شہود پر آچکی ہے۔ شاعری کی اصناف میں حمد، نعت، مناقب، غزل اور نظم میں طبع آزمائی کرتے ہیں اور نثر میں مضامین، کالم، افسانے، ناول اور دیگر اصناف نثر میں لکھ چکے ہیں۔ مرزا حفیظ اوج کا تعلق پاکستان کے شہر ملتان ہے