محمد مہدی حسن عینی 
      Mohammad Mehdi Hasan Aini 
            मोहम्मद मेहदी हसन एैनी  

•پیدائشی نام....................محمد مہدی حسن •قلمی نام..........................مہدی حسن عینی •پورا نام..............محمد مہدی حسن عینی قاسمی •تاریخ پیدائش..........................28 اپریل 1994 •مقام................ .......خدا گنج،نصیرآباد،رائے بریلی اترپردیش،انڈیا

•والد کا نام ...................ڈاکٹر محمد عبد الحمید •والدہ کا نام.......................سیدہ نرگس پروین •تعلیم.................................مدرسہ احمد العلوم، مدینۃ العلوم نصیرآباد،جونئیر ہائی اسکول، معہد تحفیظ القرآن سکروری، المعہد العلمی الاسلامی دیوبند، مدرسہ قاسم العلوم تیوڑہ ،دارالعلوم دیوبند،

                           تعارف

مہدی حسن عینی ایک نوجوان اسلامی اسکالر ہیں،ان کی پیدائش اترپردیش کی تاریخی سرزمین نصیرآباد ضلع رائے بریلی میں 28 اپریل 1994 بروز جمعرات رات ایک بجے ہوئی،ان کے والد جناب ڈاکٹر عبد الحمید صاحب معروف داعی اور مبلغ ہیں،

                               تعلیم 

مہدی حسن عینی جب تین سال کے ہوئے تو مفکر اسلام مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے نے ان کی رسم بسم اللہ کرائی. انہوں نے ابتدائی پرائمری تعلیم اپنی والدہ محترمہ نرگس پروین صاحبہ سے حاصل کی اور پھر مدرسہ احمد العلوم نصیرآباد میں اول مکتب میں داخلہ لیا،چھ سال کی عمر میں ناظرہ قرآن کریم کی تکمیل کی،اس کے بعد جونئر ہائی اسکول میں آٹھویں تک اور مکتب میں چہارم تک پڑھا،عمر کے نویں سال میں جناب حافظ ایوب صاحب ندوی کی درسگاہ سے حفظ قرآن کا آغاز کیا اور 12 سال کی عمر میں مشرقی اترپردیش کے مشہور بزرگ استاذ حضرت حافظ مظفر خاں علیہ الرحمۃ کی درسگاہ میں قرآن پاک کی حفظ کی تکمیل کی،اس کے بعد لکھنؤ کے مشہور ادارہ معہد تحفیظ القرآن سکروری میں ایک سال رہ کر قرآن کریم کا دور کیا اور اپنے استاذ مولانا تقی الدین ندوی کو ایک مجلس میں پورا قرآن سنایا.

                         اعلی تعلیم 

اعلی تعلیم کے حصول کے لئے انہوں نے سال 2007 میں ہندوستان کی علمی دارالحکومت دیوبند کی اور کوچ کیا اور وہاں المعہد العلمی الاسلامی دیوبند میں تجوید و قرات اور فارسی کی تعلیم حاصل کی اور بطریق حفص ترتیلاً،تدویراً و حدراً قرآن پاک کا اجراء کیا، درس نظامی کا آغاز انہوں نے اسی معہد سے کیا اور پھر مدرسہ قاسم العلوم تیوڑہ مظفرنگر میں عربی دوم پڑھ کر ازہر ہند دارالعلوم دیوبند میں 2011 میں سوم عربی میں داخلہ لیا.اور 2016 میں دورۂ حدیث شریف کی تکمیل کے بعد تکمیل علوم میں حجۃ اللہ البالغۃ اور بیضاوی کی سماعت کی.

                       ادبی و قلمی سرگرمیاں