محمد نادر وسیم ضلع بھکر کے مشہور عالم دین، محقق و نقاد ہیں۔ آپ 27 اگست 1992ء کو بھکر کے گاؤں چک نمبر 67 ایم ایل میں پیدا ہوئے۔ میٹرک تک ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے حاصل کی۔ پھر علوم اسلامیہ کی تعلیم کے لیے معروف دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ انوار مدینہ منکیرہ ضلع بھکر میں داخلہ لیا جہاں معروف عالم دین مفتی محمد موسیٰ طاہر صاحب سے علوم نقلیہ و عقلیہ سیکھے۔ 2015ء میں اسی ادارہ سے تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے تحت منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات الشہادۃ العالمیہ میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ستمبر 2015ء میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں تخصص فی الحدیث ( ایم فل اسلامیات) میں داخلہ لیا اور 2019ء میں امتیازی نمبروں کے ساتھ ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ ایم فل کے لیے ڈاکٹر محمد الیاس صاحب کی نگرانی میں عربی میں مرويات العقوبات المعنوية في السنن الأربعة (دراسة حديثية) کے نام سے مقالہ لکھا اور کامیابی سے اس کا دفاع کیا۔