محمد نعیم شہزاد

پیدائش : 15 جنوری 1984 فیصل آباد، پاکستان

حال مقیم: لاہور کینٹ، پاکستان

پیشہ ورانہ مصروفیات: فری لانس صحافی ، بلاگر ، کانٹینٹ رائٹر ، ماہر تعلیم، انگریزی زبان و ادب

پیدائش اور بچپن: محمد نعیم شہزاد 15 جنوری 1984 بروز اتوار فیصل آباد کے علاقے چک نمبر 225 احمد نگر میں پیدا ہوئے۔ ان کے آباؤ اجداد تقسیم پاکستان کے وقت امرتسر سے ہجرت کر کے پاکستان آئے۔ ہجرت کے اس سفر میں ان کے دادا کے ایک چچا زاد بھائی طبیعت کی خرابی کے باعث پاکستان نہ آ سکے اور انھیں اہل محلہ ایک سکھ گھرانے کی نگہداشت میں وہیں چھوڑ دیا گیا۔ ہجرت کے بعد حکومت پاکستان نے ان کے خاندان کو برکی کے علاقے میں سکونت دی اور بعد میں کچھ گھروں کو فیصل آباد کے قریب رضا آباد میں منتقل کر دیا اور بعد ازاں چک 225 احمد نگر میں منتقل کر دیا۔ اسی گھر میں آنکھ کھولنے والا 6 بہنوں اور 3 بھائیوں کا بھائی محمد نعیم شہزاد اڑھائی، تین برس کی عمر میں والدین کے ساتھ لاہور منتقل ہو گیا۔

تعلیم:

لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن میں بچپن اور لڑکپن گزارا۔ قریبی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکول ایم سی بوائز ہائی سکول سے میٹرک کیا اور اپنے سیشن1999-2000 میں ٹاپر رہے اور سکول کے اعزازی طلباء کی لسٹ میں اپنی جگہ بنائی۔ سکول کی تعلیم کے دوران ہم نصابی سرگرمیوں میں کتب بینی کا ذوق رہا اور گھر میں دو الماریاں مستقل طور پر رسائل و جرائد سے بھری رہتیں حالانکہ کچھ کتابیں دوست احباب مستعار لے جاتے جو اکثر واپس نہیں ملتی تھیں۔ غیر نصابی سرگرمیوں میں زیادہ وقت کرکٹ کو دیا اور بطور آل راؤنڈر کھیلتے رہے۔ میٹرک کے بعد گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، ریلوے روڈ، لاہور میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ مکینیکل میں داخلہ لیا۔ کالج کے سینئرز نے بہت ڈرایا کہ تین سال کا ڈپلومہ 5 سے 7 سال میں مکمل ہوتا ہے کیونکہ پیپر آؤٹ آف کورس آتا ہے اور یہ بات حقیقت بھی تھی مگر تین سال میں ہی یہ ڈپلومہ مکمل کر کے اپنے تعلیمی اعزاز کو برقرار رکھا۔

عملی زندگی:

ڈپلومہ کے بعد 4 سال تک انڈسٹری میں جاب کی مگر اپنے تعلیمی ذوق کی وجہ سے گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور ماڈل ٹاؤن لاہور کی اکیڈمیوں میں پڑھاتے رہے۔

شادی:

14 مئی 2007 میں شادی ہوئی اور اس کے بعد انڈسٹریل جاب چھوڑ کر تعلیم کے شعبے سے ہی وابستہ ہو گئے۔ اس دوران میں 2005 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بطور پرائیویٹ امیدوار بی اے بھی کر چکے تھے۔ اس کے بعد پڑھائی کو ایک لمبے عرصے تک خیر باد کہہ دیا اور پھر 2013 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور ہی سے ایم اے انگلش لٹریچر کا امتحان پاس کیا ۔ انگریزی زبان و ادب کے ساتھ ساتھ ریاضی پر بھی خوب دسترس رکھتے ہیں اور ڈپلومہ کی وجہ سے سائنس اور انجینئرنگ مضامین میں بھی مہارت ہے۔

تحریر و تالیف :

ڈپلومہ کے بعد انڈسٹری میں نوکری کے دوران یہ سمجھا کہ انڈسٹری معاشرتی زندگی میں روکاٹ ہے۔ اسی لیے یہ ملازمت ترک کر دی اور ٹیچنگ کو اپنی کل وقتی مصروفیات کا حصہ بنا لیا۔

[1]

[2]

[3]

 baaghitv.com پر بطور آتھر

https://www.google.com/amp/s/baaghitv.com/author/naeem-shehzad/

 jasarat.com پر شائع ہونے والے بلاگز

 mukaalma.com پر شائع ہونے والے بلاگز

 en.baaghitv.com پر شائع ہونے والے بلاگز

سوشل میڈیا پر ان کا پرسنل ٹویٹر اکاؤنٹ @MNSHashmi وزٹ کریں۔

baaghitv.com پر بطور آتھر

https://www.google.com/amp/s/baaghitv.com/author/naeem-shehzad/

jasarat.com پر شائع ہونے والے بلاگز

mukaalma.com پر شائع ہونے والے بلاگز

en.baaghitv.com پر شائع ہونے والے بلاگز

سوشل میڈیا پر ان کا پرسنل ٹویٹر اکاؤنٹ @MNSHashmi وزٹ کریں۔

  1. "باغی ٹی وی انگلش پر شائع ہونے والے بلاگز" 
  2. "باغی ٹی وی اردو پر شائع ہونے والے بلاگز" 
  3. [baaghitv.com/author/naeem-shehzad/ "باغی ٹی وی پر بطور آتھر"] تحقق من قيمة |url= (معاونت) 

[1]

[2]

  1. "Jasarat.com پر بطور آتھر" 
  2. "www.mukaalma.com مکالمہ ڈاٹ کام پر" 

[1]

  1. "پرسنل ٹویٹر اکاؤنٹ"