SYED MUTI UR REHMAN SHIGRI
سید مطیع الرحمن شگری
میرا نام سید مطیع الرحمن شگری
ہے۔ میں ایک کالم نگار اور زیر طبع کتاب کے مصنف بھی ہوں اور میرا تعلق ضلع شگر کے گاؤں وزیر پور سے ہے۔ میں یکم۔جون ۔سنہ دوہزار کو پیدا ہوا۔ اور ابتدائی تعلیم وزیرپور ہی سے تعمیر ملت پبلک اسکول میں کی۔بعد ازاں کراچی کا رخت سفر کیا۔ اور جامعہ ابی بکر میں چھ سال زیر تعلیم رہا۔جہاں عربی۔ حدیث۔ترجمہ۔اصول الحدیث۔ اور علم صرف نحو کا مطالعہ کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ جامعہ ستاریہ سے میڑک کا امتحان دیا۔ اس کے بعد گورمنٹ نیشنل کالج جیل چورنگی سے ایف۔ اے کا امتحان دیا۔ جس میں اچھے نمبروں سے پاس ہوا۔ اس کے علاوہ میں نے کئی اسکولوں میں پڑھایا ۔ جس میں الفلاح پبلک اسکول وزیرپور اور تعمیر پبلک اسکول وزیرپور ۔ اور نفیس اختر پبلک اسکول خداکی بستی کراچی اور دی امبیشن اکیڈمی گلشن معمار کراچی۔ اور علم ویلفر کوچنگ سینٹر گلشن اقبال کراچی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ درس اور خطبہ بھی دیتا رہا ہوں ۔ ان مساجد میں جامع مسجدخالد بن ولید خداکی بستی روزی گوٹھ کراچی اور جامع مسجد اصحاب الحدیث ملا کریم گوٹھ کراچی۔ اور جامع مسجد علی بن ابی طالب تھارو منگل گلشن معمار کراچی اور خانقاہ معلی وزیرپو شگر جامع مسجد عثمان بن عفان گلشن معمار کراچی شامل ہے۔۔۔۔ اس کے علاوہ میری ایک تصنیف زیر طبع ہے۔ جس کا نام بلتستان تاریخ کے اوراق میں ہے۔۔۔