دنوں کے نام کیوں پڑے یا اس سے کیا مراد ہے۔ آئیے جانتے ہیں
1-اتوار دو لفظوں " ایت " اور " وار " پر مشتمل ہے۔ ایت ہندی میں بمعنی سورج اور وار بمعنی دن ، یعنی سورج کی پوجا کا دن، انگریزی میں Sunday ہے یہ بھی دو لفظوں " سن " اور " ڈے " پر مشتمل ہے۔ یعنی سورج کی پوجا کا دن۔ ہندوستان میں ایک قوم اپنے آپ کو " سورج بنسی " یعنی سورج کی اولاد کہلاتی ہے۔ ہندو لوگ چڑھتے و ڈوبتے سورج کے اتصال کو پوجتے ہیں۔ سنسکرت میں اتوار کو " ادت وار " کہتے ہیں

2-سوموار { پیر } یہ بھی دو الفاظ " سوم بمعنی چاند " اور " وار بمعنی دن " یعنی چاند کی پوجا کا دن۔ انگریزی میں Monday یہ بھی دو الفاظ یعنی " Moon بمعنی چاند اور Day بمعنی دن " یعنی چاند کی پوجا کا دن۔ ہندوستان میں ایک قوم اپنے آپ کو " چندر بنسی " یعنی چاند کی اولاد کہلاتی ہے 3- منگل وار۔ یہ بھی دو لفظوں " منگل بمعنی سرسبزوشاداب " اور وار بمعنی دن یعنی سرسبزوشادابی کے دیوتا کی پوجا کا دن۔ قدیم یونانی سیارہ " مریخ " کو سرسبزوشادابی کا دیوتا مانتے ہیں۔ ہندوں اور قدیم یونانیوں کے نزدیک مریخ کو پوجنے اور اس سے دعا مانگنے سے کسان کی زراعت خوب سرسبزوشاداب ہوتی ہے۔ انگریزی میں مریخ کو Mars کہتے ہیں انگریزی میں یہ دن Tuesday کہلاتا ہے یعنی Tues بمعنی سیارہ Mars اور Day بمعنی دن، یعنی ٹیوز دیوتا کی پوجا کا دن 4- بدھ وار۔ یہ بھی دو لفظوں " بدھ بمعنی عقل و شعور کا دیوتا " اور "وار بمعنی دن " بدھ ہندی میں عطارد " Mercury " کو کہتے ہیں یعنی عطارد کی پوجا کا دن۔ 5- برہسپت ویر وار۔ یہ وہی سیارہ ہے جسے عربی میں مشتری { Jupiter } اور برجیس اور فارسی میں "ہرمزو" کہلاتا ہے۔ اسے قاضی فلک بھی کہا جاتا ہے۔ سنسکرت میں "ویر وار " یعنی ویر دیوتا کی پوجا کا دن۔ برہسپت میں "پت " بمعنی مالک، خداوند، عشق و محبت کا دیوتا۔ انگریزی میں اسے Thursday یعنی تھار دیوتا کی پوجا کا دن۔ تھار دیوتا کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ "ووڈن Odin دیوتا" کا بیٹا ہے 6- شکر وار۔ یعنی جمعہ، ہندو شکروار اور فارسی میں اسے آدینہ اور انگریزی میں Friday بمعنی "فریگ Frigg دیوی جو ووڈن Odin دیوتا کی بیوی سمجھی جاتی ہے۔ کی پوجا کا دن۔ ہندو اسے شکروار کہتے ہیں اس میں "ش" مضموم { وہ حرف جس پر پیش ہو} اور "ک" مشدد { وہ حرف جو تشدید سے زور دیکر پڑھا جاے} ہے۔ یہ بھی دو لفظوں " شکر بمعنی حسن و جمال اور خوبصورتی عطا کرن والی دیوی جسے زہرہ Venus سیارہ کہتے ہیں کی پوجا کا دن 7- سنیچر ۔ سنیچر بمعنی زحل Saturn دیوتا کی پوجا کا دن ، انگریزی میں Saturday کہا جاتا ہے ہندو بھی Saturn کو پوجتے ہیں اس لیے وہ بھی اس دیوتا کیلیے مخصوص کردہ دن کو سنیچر وار کہتے ہیں ہندو سال میں ایک دفعہ اجتماعی طور پر اس سے اپنی شادابی اور فراوانی کیلیے دعائیں منگتے ہیں۔ اس سالانہ تہوار کو " سسیہ گراہ" کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ رومن لوگ قدیم زمانے میں اس کی پوجا کرتے تھے آج بھی بعض رومی اس سالان تہوار کو سیچریسیا کے نام سے منعقد کرتے ہیں۔