تصور حسین شہزاد سینیئر صحافی، کالم نگار، تجزیہ کار، وی لاگراور محقق ہیں۔ آپ نے روزنامہ خبریں لاہور، روزنامہ دن لاہور، روزنامہ مشرق، روزنامہ الشرق دبئی، روزنامہ مساوات سمیت متعدد اخبارات میں کام کیا ہے۔ اس وقت ’’سٹی نیوز نیٹ ورک پاکستان‘‘ کے چینل سٹی 42 ٹی وی سے وابستہ ہیں۔ تصور حسین شہزاد پنجاب کے معروف صوبے جھنگ کے شہر گڑھ مہاراجہ میں یکم فروری 1978 میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم گڑھ مہاراجہ سے حاصل کی ، پھر لاہور کی پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کرنے کے بعد لاہور کے ہی ہوکر رہ گئے۔1990ء میں گڑھ مہاراجہ (جھنگ) سے لاہور منتقل ہو گئے اور تاحال لاہور میں ہی مقیم ہیں۔ 1994ء میں روزنامہ مساوات سے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا۔ ماہنامہ اور ہفتہ روزہ میگزینز میں بھی کام کر چکے ہیں۔ سماجی موضوعات کیساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی لکھتے ہیں۔ تصور حسین شہزاد کے کالم روزنامہ مشرق، روزنامہ اساس اور روزنامہ دن میں بیک وقت شائع ہوتے ہیں۔جبکہ آپ اسلام ٹائمز کیلئے بھی ایک عرصے سے کالم لکھ رہے ہیں۔