HISTORY OF JANDLO QURAISHI TRIBE جانڈلو قریشی قپیلے کی تاریخ

برصغیر پاک و ہند میں چند بزرگان دین نے کلمہ توحید کا الم بلند کرتے ہوے لافانی کردار ادا کیا جن میں سے ایک قریس قبیلہ بنو ہاشم سے بنو اسد کی ایک درویش شاخ جانڈلو قریشی(جانڈلو فقیر) بھی کافی اہم اور قابل ذکر ہے.

جانڈلو قریشی ( JANDLO QURAISHI)

لفظ "جانڈلو" ایک صفاتی نام اور قومیت ہے - جسکا تعلق قریشی قبیلہ بنو اسد سے ہے - آپ ہی کی اولاد میں سے ایک بزرگ میاں گوہر علی جانڈلو (حکیم و ڈاکٹر امام بخش جانڈلو احسان پور کے پردادا حضور ) لفظ جانڈلو کا مطلب کچھ اس طرح بیان فرماتے تھے۔

دیتا واسطہ محمد و ال محمد دا تے ۔۔۔۔

لمیںاں ہویاں کرم دیاں ڈوریاں نی۔ ۔۔۔۔۔۔

ہویا حکم الہی تے جانڈلو فقیراں نی۔۔۔

جنڈاں تے نال کنداں ٹوریاں نی ۔۔۔۔

(بحوالہ کتبہ قبر مبارک میاں گوہر علی جانڈلو قریشی)

جانڈلو قریشی قبیلے کے بزرگ جانڈلو پیر یا جانڈلو فقیر کے ناموں سے مشہور ہیں.

Hazarat Miaan Sultan Mehmood Jandlo Qureshi (RA)

حضرت میاں سلطان محمود جانڈلو قریشی رحمت اللہ علیہ 1229, 1292ء

آپ قریشی اسدی ہاشمی ہیں آپ ایک درویش ولی کامل اور صوفی بزرگ ہیں۔ آپ خاندانی لحاظ سے حضرت بہاؤالدین زکریا رحمت اللہ علیہ اور حضرت لعل عیسن کروڑ رح کے داداحال رشتہ دار ہیں۔ (بحوالہ حضرت میاں غلام محی الدین معروف چن پیر جانڈلو قریشی، منظورحسین ساقی جانڈلو) آپ کا شجرہ نسب سلطان علی قاضی رح پر حضرت بہاؤدین زکریا رح ملتانی سے جا ملتا ہے۔ جبکہ حضرت شیخ محمد یوسف معروف حضرت لعل عیسن کروڑ رح کا شجرہ 7ساتویں پشت میں حضرت بہاؤالدین زکریا رح ملتانی سے اور دسویں 10 پشت میں حضرت سلطان محمود جانڈلو رح سے جا ملتا ہے۔آپ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ ماجدہ حضرت فاطمہ بنت اسد کے خاندان بنی اسد سے ہیں۔اپ کا مزار اقدس شادن لنڈ کے قریب چھوٹے سے گاؤں میں ہے اس گاؤں کا نام بعد میں بستی پیرمحمود رکھا گیا ۔آپ کا خاندان عرب سے خوارزم سے مکران سے ہوتا ہوا شہداد پور (سندھ) سے جام پور سے پھر شادن لنڈ سے ویسو والا موضع لدھا لنگر۔ شاہ غلام علی موضع جودھری کوٹ ادو شاہ سلطان تونسہ موڑ سے احسان پور۔ لیہ کروڑ سے ڈھنگ کھولا سے سیفن پل اٹامک سے المعصوم چوک کندیاں کے مشرق میں نہر کے مشرقی کنارے تک آباد ہے ۔ (بحوالہ والد محترم حکیم و ڈاکٹر امام بخش جانڈلو، سعید احمد اسدی جانڈلو)

ویسو والا (کوٹ ادو ۔ مظفرگڑھ) WEESU WALA

ویسو والا سینکڑوں برس پرانی بستی کا نام ہے۔یہ نام میاں سلطان محمود جانڈلو قریشی رح کے پڑپوتے میاں اللہ وسایا عرف میاں ویسو کے نام پر رکھا گیا۔ حضرت لعل عیسن کروڑ نے رات مظفرگڑھ کی ایک بستی میں گزاری۔(بحوالہ تاریخ لعل عیسن کروڑ) آپ نے رات اپنے دادا ھال رشتہ داروں ویسو والہ کے جانڈلو قریشیوں کے ھاں گزاری 1700ء یا اس سے کچھ عرصہ پہلے ویسو والا کے جانڈلو قریشیوں کی ایک اہم شاخ ویسو والا چھوڑ کر شمال کی طرف ہجرت کر کے ڈھنگ کھولہ (چشمہ کندیاں) جا کر آباد ہوئی۔

(بحوالہ والد محترم حکیم ڈاکٹر امام بخش جانڈلو احسان پور۔ میاں غلام محمد عرف مدنی پیر جانڈلو کندیاں)

ویسووالہ کا موضع لدھا لنگر( کوٹ ادو) ۔..MOZA LADHA LANGAR

ویسو والا چونکہ سینکڑوں برس پرانی بستی کا نام ہے۔ تقریبا 1890 ع میں جب موضع بندی ہوئی تو اس موضع کا نام موضع لدھا لنگر اسی وجہ سے رکھا گیا کہ زمینیں موجود تھیں لیکن مالک غائب تھے جانڈلو قریشیوں کہ بچے کچے خاندان کے افراد بھی 1910 ع تک سیلاب کی وجہ سے ویسو والا چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں شفٹ ہو گئے۔ 2007 عیسوی کے زمینی ریکارڈ کے مطابق اج بھی چانڈیہ۔ گرواں۔ جنڈا ۔گرمانی اقوام کے چند مالکان زمین کو ناجائز قابض ظاھرر کیا گیا ہے۔

(بحوالہ زمینی ریکارڈ 2007 عیسوی)

1004ع میں سلطان محمود غزنوی نے دریائے سندھ کا اکثریتی علاقہ دیپال گڑھ (کروڑ) سمیت فتح کر کے ایک ہاشمی اسدی قریشی بزرگ میاں سلطان حسین خوارزمی (جو ان کے ساتھ تھے اور ان سے کافی عقیدت رکھتے تھے)کے حوالے کیا۔ میاں سلطان حسین خوارزمی نے قلعہ دیپال گڑھ میں مسجد کی بنیاد رکھی اور خود کو تبلیغ دین کے لیے وقف کر دیا۔ زمینوں کی دیکھ بھال جانڈلو قریشیوں سمیت اپنے دیگر رشتہ داروں کے سپرد کی۔

(بحوالہ تاریخ لعل عیسن کروڑ)۔

حضرت میاں اللہ وسایا عرف میاں ویسو جانڈلو،۔ HAZARAT MIAAN ALLAH WASAYA URF MIAAN WEESU JANDLO

آپ میاں مبارک پیر رح کے نام سے مشہور تھے۔ویسو والا سینکڑوں برس پہلے آپ ہی کے نام پر رکھا گیا۔ آپ حضرت میاں سلطان محمود جانڈلو رح کے پڑپوتے ہیں ۔ احسان پور کے جانڈلو فقیر اسی بزرگ کی اولاد ہیں۔ 1910 ع میں سیلاب آنے کی وجہ سے ویسو والا سے احسان پور میں آباد ہوئے۔

(بحوالہ حکیم و ڈاکٹر امام بخش جانڈلو،ماسٹر رحیم بخش جانڈلو)

حضرت میاں شیر محمد جانڈلو قریشی رح۔،۔ ۔HAZARAT MIAAN SHERE MOHAMMAD JANDLO QURESHI

آپ اسدی ہاشمی قریشی ہیں۔آپ ایک ولی کامل اور نیک بزرگ ہیں۔ آپ کا شجرہ مبارک چھٹی 6 پشت میں حضرت شیخ سعدی احمد جانڈلو رح سے جا ملتا ہے۔ جبکہ حضرت شیخ سعدی احمد رح کا شجرہ مبارک 8 آٹھویں پشت میں حضرت سلطان محمود جانڈلو رح سے جا ملتا ہے۔آپ کا مزار اقدس کندیاں( میاں والی )میں ھے۔ آپ مشہور بزرگ میاں غلام محی الدین المعروف چن پیر کے والد محترم اور سعید احمد اسدی مرحوم اور میاں غلام محمد معروف مدنی پیر کے تایا حضور ہیں۔

 

(بحوالہ قاری صابر حسین سعیدی جانڈلو،قاری بشیر انجم جانڈلو،حافظ رمضآن حیدری جانڈلو، حافظ عطاء الللہ جانڈلو).

میاں شیخ جمال الدین و میاں شیخ فتح محمد جانڈلو رح۔ MIAAN SHAIKH JAMALUDDIN AND SHAIKH FATEH MOHAMMAD JANDLO

آپ دونوں کا تعلق جانڈلو قبیلے سے ہے۔ شیخ جمال الدین رح شیخ فتح محمد رح سے بڑے ہیں۔ دونوں کے مزارات رمک ترمنڑ (تونسہ) میں ہیں. (بحوالا شیخ جانڈلو قریشی، چاہ قریشی والا رمک ترمنڑ، عامر شہزاد جانڈلو)

جانڈلو قریشی قبیلے کی تین اہم شاخیں۔ THREE MAIN BRANCHES OF JANDLO QURESHI, FAKEER'S

1.ترمنڑ۔ تونسہ۔ رمک۔ لیہ اور کروڑ کے شیخ جانڈلو قریشی۔ 2.ویسو والا۔ شاہ غلام علی۔ کوٹ ادو۔ شاہ سلطان تونسہ موڑ اور احسان پور کے جانڈلو قریشی۔فقیر۔ 3.ڈھنک کھولا۔ سیفن پل اور کندیاں کے جانڈلو قریشی۔فقیر۔

  (بحوالہ ظفر جانڈلو,مرید عباس جانڈلو پاکستان ریلویز,عرفان جانڈلو قریشی ).
 

HAZARAT AADAM TO HAZARAT MIAAN SULTAN MEHMOOD JANDLO QURAISHI ra شجرہ نسب جانڈلو قریشی یا جانڈلو فقیر حضرت آدم ع سے لیکر حضرت میاں سلطان محمود جانڈلو قریشی رح تک۔

حضرتِ آدم علیہ السلام نبی1 کے تقریباً 500بیٹیاں اور 499بیٹے تھے۔چونکہ قابیل نے ہابیل کو قتل کیا تھا اسی لیے ایک بیٹا کم رہ گیا۔ ورنہ جوڑے پورے تھے۔ حضرت آدم ع کی ایک بیٹی عنق یا صفورا سے عوج کافر تھا۔ عمر 3500 برس اور قد پائوں سے گھٹنے تک 20 گز تھا۔ ھم صرف حضرت شیث ع نبی2 کا ذکر کرتے ھیں۔ حضرت شیث ع سے حضرت ادریس ع نبی3 سے حضرت نُوح علیہ السلام نبی4 ھیں۔ حضرت نُوح ع کے 4 بیٹے تھے 1.حام۔2.سام۔3.یافث۔4.کنعان حام کی اولاد حبشی نسل ھیں۔ یافت کی اولاد چائنا ۔جاپان۔کوریا۔فلپائنی وغیرہ ھیں۔ کنعان غرق طوفان ھوا جبکہ سام کے دو بیٹے کافی مشہور تھے ۔ 1.ارم 2.ارفحشد ارفحشد سے حضرتِ ھود ع نبی5 جبکہ ارم سے حضرت صالح علیہ السلام نبی6.حضرت ھود ع سے حضرت فالج ع سے تارح(آذر) کے دو بیٹوں نے شھرت پائ۔ 1.حضرت ھاران ع 2.حضرت ابراھیم ع حضرتِ ھاران ع سے حضرت لوط علیہ السلام نبی7 جبکہ حضرت ابراھیم ع نبی8 سے 3بیٹوں نے شھرت پائ۔ 1.حضرت اسماعیل علیہ السلام نبی 9۔ جبکہ 2.حضرت اسحاق علیہ السلام10. اور 3. حضرت میدیان

OLAD E HAZARAT ISHAQ a i اولاد حضرت اسحاق علیہ السلام .

حضرتِ اسحاق سے 2بیٹوں نے شھرت سمیٹی۔ 1.حضرت یعقوب علیہ السّلام نبی11 اور 2, حضرت عبیص ۔ حضرت یعقوب ع سے حضرت یوسف ع نبی12 سے شعیب علیہ السلام نبی13. افرائییم سے نون اور الیسع نبی14. جبکہ نون سے یوشع۔ حضرت عبیص سے حضرت ایوب علیہ السلام نبی15۔ سے حضرتِ ذوالکفل علیہ اسلام نبی16.حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹے یھودا سے حضرت داؤد علیہ السلام نبی 17.جبکہ حضرت داؤد علیہ السلام سے حضرت سلیمان علیہ السلام۔نبی18.حضرت یعقوب علیہ السّلام سے لادی سے قھاد اور قھاد سے حضرت موسیٰ علیہ السلام نبی19 اور حضرت ہارون علیہ السّلام نبی20. حضرت ھارون سے الیکاذر سے حضرت الیاس علیہ السلام نبی21۔ حضرتِ یعقوب علیہ السّلام کے بیٹے بنیامین سے حضرت یونس علیہ السلام نبی22. حضرت داؤد علیہ السلام کے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام سے رجفام اور رحیم مشھور ھوئے۔ رحیم سے حضرت زکریا علیہ السلام23 سے حضرت یحییٰ علیہ السلام نبی24جبکہ رجسعام سے عمران ع سے حضرت مریم ع سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام نبی25 ۔

OLAD E HAZARAT ISMAEL a i اولاد حضرت اسماعیل علیہ السلام ۔

آپ ع کے 12۔ یٹے تھے۔ 1طالوت۔2 قیدار۔3 روئیل۔4 میسن۔ 5سماع۔ 6دومہ۔ 7حزر۔ 8فتاح۔9 طمنہ۔10 قطور۔11 نافیل۔ 12قیدمہ. سادات ۔قریش۔ اور اعوان بعض کے مطابق بلوچ (اولاد حضرت حمزہ رض اللہ) بھی آپ ہی کی اولادیں ہیں۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام سے قیدار سے حمد سے نبت (مٹی کا باب) سے نثر یا سلامان سے ھمیع سے یسع سے ادد سے عدنان۔ عدنان کے 10 بیٹوں میں سے دو نے شہرت زیادہ پائی۔ معد ۔اور عک ۔ معد کے 4بیٹے مشہور تھے ۔1 قضاعہ ، 2نزار ، 3ایاد ، 4قبص ۔ نزار کے 4بیٹے میں سے دو مشہور تھے ۔ 1مضر اور 2.ربیعہ ، مضر کے 2بیٹوں نے شھرت پائی ۔ 1.الیاس ، 2.غیلان ۔ الیاس کے 3بیٹوں نے شھرت پائی ۔ 1.عامر ، 2.عمر (لقب عمیرہ)، اور 3.مدر ۔ مدر یا مدرکتہ کے 2بیٹے ھوئے۔ 1.حزیمہ اور .ھزیل ۔ حزیمہ کے 3 تھے۔ 1.کنانہ ۔ 2.اسد۔ 3.ھون ۔ کنانہ کے 3 ھوئے۔ 1.نفر ۔2 ملک۔3.ملکان ۔ نفر کا لقب قریش ھے۔ اور تمام قبائل قریش انھی کی اولاد ھیں۔ نفر کے 3 بیٹے تھے۔ 1.مالک ۔ .الصلت اور .یخلد۔ مالک سے حارث اور فھر ھوئے۔ فھر سے ،5 بیٹے مشہور تھے ۔ 1.غالب۔ 2.عوف۔ 3.الحارٹ۔4 محارب۔5 اسد ۔ غالب سے1 لووی ۔ 2تیم اور 3 قیس مشہور تھے۔ لووی سے 1کعب۔ 2عامر۔ 3سامہ۔ 4عوف۔ کعب کے 3 بیٹے تھے۔ 1مرہ۔ 2عدی۔ اور 3حصیص۔ مرہ سے 1کلاب۔ 2تمیم اور 3یقظہ ۔ کلاب سے قصی اور زھرہ ۔ قصی سے 1عبدالمناف ۔2 عبد العزی ۔3 عبدالفصی۔4 عبدالدار ۔ عبدالمناف کے 1.ھاشم۔ 2.مطلب۔ 3.عبدالشمس۔ 4.نوفل۔ جبکہ ھاشم سے 2 بیٹوں نے شہرت حاصل کی ۔ 1.عبدلمطلب. 2. اسد۔ عبدلمطلب سے 12 بیٹے کافی مشہور تھے۔ 1.ابوطالب۔2.عبدالللہ۔–3.حمزہ۔4.عباس۔5.ضرار۔.ابولہب۔7.حارث۔8.زبیر۔9.عیداق۔10.المقوم۔11.قثم۔ اور 12.مجل۔ ابوطالب سے مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم رضی اللہ تعالیٰ ۔ اور حضرت عبداللہ سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نبی آخر الزمان بیشک نبی26 ۔ قرآن مجید میں 26 انبیاء علیہم السلام کا ذکر موجود ہے۔ جبکہ اسد بن ھاشم سے 2 مشہور تھے ۔ 1.ھبار بن اسد اور بہن 2.فاطمہ بنت اسد (والدہ ماجدہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم رضی اللہ تعالیٰ) ھبار یا ھبا بن اسد سے امیر عبد الرحمن سے امیر ایاز سے امیر تاج دین سے سلطان حزیمہ سے سلطان مظفر سے سلطان علی حسین سے سلطان عبداللہ سے سلطان شمس الدین سے سلطان علی قاضی ۔

سلطان علی قاضی کی 3 اولادیں مشہور ھوئیں۔ 1۔ سلطان شیخ جلال الدین سے سلطان شیخ ابابکر سے سلطان شاہ غوث سے حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی رح ۔ 2.حضرت لعل عیسن کروڑ رح ۔ 3.حضرت سلطان محمود جانڈلو قریشی رح ۔

حضرت سلطان محمود جانڈلو قریشی سے 3 اولادیں مشھور ھوئیں۔ 1.رمک۔ترمنڑ۔لیہ اور کروڑ کے شیخ جانڈلو قریشی. 2.ویسو والہ موضع لدھالنگر ۔شاہ غلام علی ۔ کوٹ ادو۔ شاہ سلطان ۔احسان پور کے جانڈلو قریشی ۔فقیر۔ 3. ڈھنگ کھولا ۔ سیفن پل کندیاں اور وانڈھی فقیراں والی المعصوم چوک کندیاں کے جانڈلو قریشی ۔فقیر۔

.SHAJRA E NASB OF JANDLO QURESHI ، FAKEER'S OF AHSAN PUR

احسان پور کے جانڈلو قریشی۔ فقیروں کا شجرہ نسب جانڈلو۔ احسان پور کے جانڈلو فقیروں کا شجرہ نسب حضرت میاں سلطان محمود جانڈلو قریشی رح سے 6پشت نیچے کچھ اس طرح ھے۔ حکیم و ڈاکٹر امام بخش جانڈلو بن اللہ بخش جانڈلو (نکے پیر والا) بن محمد بخش جانڈلو ثانی (نکا پیر) بن میاں گوھر علی جانڈلو (میاں گانہور پیر) بن میاں محمد بخش جانڈلو اول(میاں ممدو پیر) بن میاں غلام علی جانڈلو بن میاں پیر بخش جانڈلو بن میاں کریم بخش جانڈلو بن میاں سلطان محمود جانڈلو ثانی بن میاں موسیٰ جانڈلو فقیر بن میاں اللہ وسایا عرف میاں وسو۔ میاں ویسو ۔ میاں واسو جانڈلو قریشی فقیر عرف میاں مبارک پیر۔ آپ میاں سلطان محمود جانڈلو قریشی رح کے پڑپوتے ہیں ۔

.SHAJRA E NASB OF JANDLO QURAISHI, FAQIER'S OF KUNDIAN

کندیاں کے جانڈلو قریشی فقیروں کا شجرہ نسب حضرت میاں سلطان محمود جانڈلو قریشی رح سے 8پشت نیچے کچھ اس طرح ھے۔ میاں غلام محی الدین المعروف چن پیر جانڈلو بن میاں شیر محمد جانڈلو قریشی رح بن میاں غلام محمد جانڈلو قریشی بن میاں نور حسین جانڈلو قریشی بن میاں شیخ محمد جانڈلو قریشی بن میاں سلطان محمود جانڈلو قریشی ثانی بن شیخ چراغ جانڈلو قریشی بن شیخ سعدی احمد جانڈلو قریشی رح۔ پ حضرت میاں سلطان محمود جانڈلو قریشی رح کے 8ویں پشت کے چشم وچراغ تھے۔ میاں۔ نور حسین جانڈلو قریشی رح پر میاں غلام محمد معروف مدنی پیر جانڈلو قریشی کا شجرہ نسب میاں چن پیر جانڈلو سے جا ملتا ھے۔ 1992 سے لیکر 2024 تک میری 32 سالہ تحقیق میں مجھے 3 قسم کے جانڈلو ملے۔ 1.جانڈلو قریشی یا جانڈلو فقیر قریشی۔

2۔شیخ جانڈلو قریشی

3۔جٹ جانڈلو۔ پرانے زمیندار جنکو 1004ع میں سلطان محمود غزنوی کے دور میں زمینیں ملیں۔

تینوں سے جب میں نے جانڈلو کا مطلب پوچھا تو 3نوں نے ایک ھی جواب دیا۔ کہ

,,ساڈے بزرگاں نے جنڈاں تے کندھاں ٹوریاں نی۔،،۔