ظہیردانش کا آبائی تعلق کڈپہ سے ہے۔ انہوں نے دار العلوم حیدرآباد سے حفظ کیا۔ عالمیت کی تعلیم جامعہ دارالسلام عمرآباد سے حاصل کی۔ فارسی میں مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی سے ایم اے ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کی۔ روزنامہ منصف میں دو سال سب ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ فلاح انٹرنیشنل اسکول حیدرآباد میں عربی شعبہ کے صدر رہے۔بعدازاں فیس بک میں تین سال فارسی زبان کے ماہر کی حیثیت سے کام کیا آج کل اپنی آن لائن مارکٹنگ کمپنی شہر کڈپہ میں چلا رہے ہیں۔

تصانیف ترمیم

  • تابہ فلک(تنقدی مضامین کا مجموعہ)
  • دس عالم شعرا
  • جامعہ دارالسلام کاایک دن اور دیگر مضامین
  • سیرت سید احمد شہید
  • حضرت فاطمہ
  • وہ کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے(مولانا حبیب الرحمن اعظمی عمری کی یادیں)

ادارت ترمیم

  • سالنامہ تنویر
  • کتابی سلسلہ ارتعاش[1]

ارتعاش کتابی سلسلہ ترمیم

کتابی سلسلہ ارتعاش حیدرآباد سے شائع ہوتا ہے۔ اس کا پہلا شمارہ 2016میں منظر عام پر آیاتھا۔ اس کے مدیر اعلیٰ ظہیر دانش عمری، مدیر ابوبکر ابراہیم عمری اور نائبین سردار ساحل اور شیخ اسماعیل ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. تابہ فلک اشاعت 2007 سے یہ معلومات ماخوذ ہیں