نام: زین العابدین ندوی (ولادت۱کتوبر۱۹۹۵؁ ء)

ولدیت: بیت اللہ خان

وطن: گاؤں بھینسا معافی، ضلع سنت کبیر نگر ، اتر پردیش ، بھارت

تعلیم: مکتب کی تعلیم مدرسہ سراج العلوم دبولیا ، روپندیہی نیپال میں مولانا جمال احمد صاحب کے زیر نگرانی ہوئی جس کے بعد پھوپھا مولانا عظیم خوشتر صاحب کے ساتھ کانپور آنا ہوا جہاں ایک سال مدرسہ جامعہ اسلامیہ قلی بازار میں اور اس کے بعد ندوۃ العلماء کی ایک اہم شاخ مدرسہ دارالتعلیم والصنعت میں آٹھ سال رہ کر عالیہ ثانیہ تک کی تعلیم حاصل کی ، پھر ۲۰۱۲ میں ندوۃالعلماء آیا اور عالمیت اور تخصص فی الأدب العربی کی سند فراغت حاصل کی ، تخصص فی الأدب العربی سے فراغت کے بعد لکھنؤ یونیوسٹی سے ایم اے عربی میں داخلہ ہوا اور دو ہی سمیسٹر کا امتحان دے سکا ۔

مصروفیات: ندوۃ العلماء سے فراغت کے بعد اسی کی ہی ایک شاخ جامعہ حسن سنجری میں بحیثیت استاذ ادب عربی تین سال تک درس وتدریس سے وابستہ رہا اور فی الحال دارالعلوم امام ربانیؒ نیرل میں بحیثیت استاذ عربی ادب خدمت انجام دے رہے ہیں ۔

تصنیفات: ابھی تک کوئی کتاب منظر عام پر نہیں آسکی البتہ مضامین کا ایک مجموعہ بنام ’’گزرتے ایام ‘‘ جلد ہی منظر عام پر آنے والی ہے ۔

دینیات کے نام سے چل رہے مکاتب کے نظام میں داخل نصاب بالغان سال اول کا عربی ترجمہ کیا ہے جو جلد ہی طباعت سے آراستہ ہوگی ۔