Zia Hydari
نوری المالکی نام نوري كامل محمد حسن المالكي ، تاریخ پیدائش 20 جون 1950، جواد المالكي اور أبو إسراء کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ یہ ایک عراقی سیاست دان ہیں، یہ 2006 سے 2014تک عراق کے وزیر اعظم رہے ہیں، پھر 2014 میں نائب صدر کے عہدہ پر فائز ہوئے۔ یہ اسلامی دعوۃ پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہیں۔ انکی پہلی کابینہ نے 20مئی2006 میں حلف اٹھایا تھا جبکہ دوسری کا بینہ نے 21دسمبر2010 میں حلف اٹھایا تھا المالکی نے اپنی سیاسی زندگی ایک شیعہ لیڈر کے طور پر شروع کی جس نے صدام کی حکومت کو 1970 میں چیلنج کردیا تھا۔ ایک شیعہ لیڈر کی حثیت سے اس نے ایرانی اور شامیوں کی مدد سے صدام مخالف سرگرمیاں جاری رکھیں۔ یہاں تک کے اس کو حکومت حاصل ہوگئی ۔ مگر وہ حکومٹ چلانے میں ناکام رہا، شمالی عراقی باغیوں کے ہاتھوں پے در پے شکست کھانے کے بعد وہ حکومت چھوڑنے پر مجبور ہوگیا۔ اس نے 14اگست2014 کو اپنے استعفیٰ کا اعلان کردیا۔