صبغت اللہ شاہ پیر پگارہ روڈ
حر جماعت کے سابقہ روحانی پیشوا اور موجودہ روحانی پیشواکے والدجناب صبغت اللہ شاہ شہید کے نام سے موسوم یہ سڑک کراچی کی ایک مشہور سڑک ہے جس کو اسٹیڈیم روڈ بھی کہا جاتا ہے۔ اس سڑک پر کراچی کے دو اہم اسپتال آغاخان اسپتال اور لیاقت نیشنل اسپتال واقع ہیں۔ یہ سڑک یونیورسٹی روڈپر نیوٹاؤن تھانے سے شروع ہوکر نیشنل اسٹیڈیم پر ختم ہوتی ہے۔