صحت کا جائزہ
انسانی صحت معاشرے کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، اور اسے برقرار رکھنے کے لیے فعال اقدامات کرنا بہت ضروری ہے۔ صحت کے باقاعدگی سے چیک اپ اور اسکریننگ بیماریوں سے بچاؤ، صحت کے ممکنہ مسائل کا جلد پتہ لگانے اور بہترین صحت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ چیک اپ کسی کی صحت کی موجودہ حالت کی ایک جامع تصویر فراہم کرتے ہیں۔ ان میں عام طور پر مختلف امتحان اور تشخیص شامل ہوتے ہیں، بشمول بلڈ پریشر کی پیمائش، کولیسٹرول کی سطح، خون میں گلوکوز کی نگرانی، اور کینسر کی اسکریننگ وغیرہ۔[1] یہی در حقیقت صحت کے جائزہ (انگریزی: Health assessment) کا بنیادی اصول اور مقصد ہے۔
بھارت
ترمیمبھارت میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے 2022ء میں ایک ہدف رکھا گیا کہ 1.5 لاکھ صحت اور تندرستی کے مراکز کی تعمیر تیز رفتاری سے جاری رہے گی۔ اس کے پیش نظر منصوبے کے آغاز کے کچھ ہی وقت بعد 85,000 سے زیادہ مراکز معمول کے چیک اپ، ویکسینیشن اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے لگے ہیں۔ اس بجٹ میں ان کے لیے ذہنی صحت کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ ان تجاویز کو بہ روئے کار لائے جن سے کہ اس کو زیادہ سے زیادہ آبادی تک کیسے پہنچایا جا سکے۔ متصلًا عوام میں بیداری کیسے بڑھائی جا سکتی ہے، اس کے لیے حکومت کو غیر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کو مل کر اپنی کوششوں کو بڑھانا پڑ سکتا ہے۔ صحت کا بہتر ڈھانچا نہ صرف سہولت ہے بلکہ یہ صحت کی خدمات کی طلب کو بھی بڑھاتا ہے۔ جو کہ روز گار بڑھانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ جیسا کہ کئی سالوں سے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، اس کے مطابق ہنر مند صحت کی پیشہ ورانہ دیکھنے والے بنانے کی بھی کوشش میں بھی معاونت بھی ایک ہدف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بجٹ در بجٹ صحت کی تعلیم اور صحت سے متعلق انسانی وسائل کی ترقی کے بجٹ میں بڑا اضافہ کیا جاتا رہا ہے اور یہ عمل جاری ہے۔ [2]