صحیفہ منظوم
صحیفہ منظوم (چینی: 詩; پینین: Shī، تلفظ: شی چنگ) چینی ادب کے پانچ ادبیات عالیہ میں سے ایک اور چینی شاعری کا موجود قدیم ترین مجموعہ ہے جس میں گیارہویں صدی ق م سے ساتویں صدی ق م کے درمیانی عرصے کی نظمیں اور گیت یکجا کیے گئے ہیں۔ چینی روایات کے مطابق اس کتاب کے مولف کنفیوشس ہیں اور اسی انتساب کی بنا پر اس کتاب کو چینی معاشرے میں اس درجہ پزیرائی حاصل ہے۔ چنانچہ اسی غایت اہمیت کے پیش نظر تقریباً دو ہزار برسوں سے چین اور اس کے ہمسایہ ممالک کے اہل علم صحیفہ منظوم کو حرز جاں بنا رکھا ہے۔ چینی اس کا نہ صرف مطالعہ کرتے بلکہ اسے حفظ بھی کرتے رہے ہیں۔
چی این لونگ کے ہاتھ کی تصویر اور متن والے صحیفہ منظوم کا پہلا سنگیت | |
اصل عنوان | 詩 |
---|---|
ملک | ژؤ خاندان کا چین |
زبان | قدیم چینی |
موضوع | قدیم چینی شاعری اور گیت |
اس مجموعہ میں دراصل ان نظموں کو یکجا کیا گیا ہے جو رؤسا کے شاعر مخصوص تقریبات کے موقع پر شہنشاہ کی نذر کیا کرتے تھے۔ بیشتر نظمیں تاریخی اور دیہاتی گیت ہیں۔ کل 311 نظمیں ہیں جن میں سے گیارہ چنگ خاندان کی اور بقیہ ژؤ خاندان کے عہد کی ہیں۔ نیز یہ نظمیں چینی محاوروں اور ضرب الامثال کا بڑا ماخذ ہیں اور یہ محاورے آج بھی چینی روزمرہ کا حصہ ہیں۔
مشتملات
ترمیمصحیفہ منظوم میں چینی نظموں کا قدیم ترین مستند انتخاب ملتا ہے۔[1] ان نظموں اور گیتوں کا بڑا حصہ ژؤ خاندان کے عہد حکومت (1046–771 ق م) کا ہے جبکہ آخری پانچ نظمیں شانگ شہنشاہوں کے قصائد پر مشتمل اور ان کی رسمی نظم معلوم ہوتی ہیں۔[2][3] ہان عہد کے عالم ژینگ شوان کے مطابق صحیفہ منظوم کی سب سے آخری نظم عہد بہار و خزاں کے وسط (700 ق م) کی ہے۔
صحیفہ میں نظم کردہ خیالات اور احساسات کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: ریاستی دھن اور قصیدے۔[4] ریاستی دھن سادہ زبان میں چھوٹے چھوٹے قطعات ہیں جو عموماً قدیم لوک گیت سے لیے گئے ہیں، یہ قطعے عوام کی آواز اور ان کے جذبات کا اظہار سمجھے جاتے ہیں۔[4]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Zheng Xuan 鄭玄 (AD 127–200), Shipu xu 詩譜序.
- ↑ Cited in (Saussy 1993), p. 19.
- ↑ (Granet 1929), cited in (Saussy 1993), p. 20.
- ^ ا ب Kern 2010، صفحہ 20