ابریق
(صراحی سے رجوع مکرر)
ابریق ایسے برتن کو کہتے ہیں جس میں مائع اشیاء، عام طور پر پانی، کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ یعنی ابریق میں چھاگل، صراحی، پانی پینے کا لوٹا، پانی کا ایک ٹونٹی اور دستہ دار برتن وغیرہ شامل ہیں۔ ابریق کی جمع اباریق ہے۔ چمکیلی تلوار کو بھی ابریق کہا جاتا ہے۔ اباریق، ابریق کی جمع ہے آفتابہ (لوٹا) یہ برق سے مشتق ہے، آفتابے چونکہ بہت زیادہ چمکدار ہوں گے اس لیے اس کو ابریق کہتے ہیں۔[1] کاس شیشے کے پیالے کو کہتے ہیں اگر پیالے میں مشروب نہ ہو تو اس کو کاس نہیں کہتے بلکہ کوب یا ابریق کہتے ہیں اور جب وہ پیالہ مشروب سے بھرا ہوا ہو تو اس کو کاس کہتے ہیں۔[2]