چترالی مشربہ
چترال میں بولی جانے والی زبان کھوار میں لوٹے کو اوغ پینی اور مشربہ کہا جاتا ہے، مشربہ قدیم زمانے میں پانی پینے کے برتن کے طور پر استعمال ہوتا تھا، بعد میں کھوار آلات موسیقی میں بھی مشربہ کو اہمیت حاصل ہے۔ چترال میں برتنوں کو غیاروم کہا جاتا ہے۔ مشربہ کی ایک اور قسم صراحی ہے جو قدیم زمانے میں چترال میں پانی پینے کے برتن کے طور پر لوگوں کے زیر استعمال تھی۔