صرف و نحو
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
اس مضمون یا قطعے کو قواعدِ زبان میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
صرف و نحو وہ علم ہے جس میں لفظوں اور جملوں کی تعمیر، جوڑ توڑ اور ان کے بولنے اور استعمال کا قاعدہ بیان کیا جائے۔[1]
علم صرف کی تعریفترميم
ایسے اصول و ضوابط جن کے ذریعہ ایک کلمہ سے دوسرا کلمہ بنانے اور اس میں تبدیلی کرنے کاطریقہ(قاعدہ) معلوم ہو۔
موضوعترميم
علم صرف کا موضوع صیغہ(صیغہ کلمہ کی اس شکل کو کہتے جو حروف اور حرکات و سکنات کی مخصوص ترتیب سے حاصل ہوتی ہے)کے اعتبارسےکلمہ ہے ۔
غرض و غایتترميم
صیغوں کوبنانے اوران میں تبدیلی کرنے میں ذہن کو غلطی سے بچانا۔
وجہ تسمیہترميم
علم صرف کو صرف کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کا لغوی معنی پھیرنا ہے اور اس علم میں چونکہ ایک کلمہ کو پھیر کر اس کی مختلف صورتیں بنانے کے طریقے بیان کیے جاتے ہیں اس لیے اس علم کو علم صرف کہتے ہیں ۔[2]
نحو کی تعریفیںترميم
١۔ نحو کا لغوی معنی راستہ ،کنارہ یا ارادہ کرناہے۔
٢۔ (لسانیاتی) اصطلاح میں اس سے مراد ایک طرف جانا یا جھکنا، جھکاؤ؛ جانب وغیرہ کے ہیں۔
٣۔ جملے میں صحیح ترتیب اور ان کے باہمی ربط کا علم۔
٤۔ ایک صرفیہ کے ساتھ چسپیوں، لاحقوں اور سابقووں کی (زبان دانوں[ماہرِ ین لسانیاتِ اُردو] کے طے کئیے ہوئے) قاعدے کے تحت رَدبَدَلی، تجزیہ کاری اور جائزہ۔
٥۔ وہ علم ہے جس میں ایسے قواعد بیان کیے جائیں کہ جن کے ذریعے اسم ،فعل اور حرف کے آخر میں تبدیلی واقع ہونے یانہ ہو نے اور اس میں تبدیلی کی نوعیت کا علم حاصل ہو،نیز کلمات کو آپس میں ملانے کا طریقہ بھی معلوم ہو۔
غرضترميم
عربی لکھنے اور بولنے میں ذہن کو ترکیبی غلطیوں سے بچنا۔
علم نحو کا موضوعترميم
اس علم کا موضوع کلمہ اور کلام ہے ؛کہ اس علم میں ان کے آخری احوال سے بحث ہوتی ہے۔
نحو کو نحوکہنے کی وجوہاتترميم
- 1۔ نحو کا ایک معنیطریقہہے۔ چونکہ متکلم اس علم کے ذریعے عرب کے طریقے پرچلتاہے اس لیے اس علم کونحوکہتے ہیں۔
- 2۔ نحو کا ایک معنی کنارہبھی ہے۔ چونکہ اس علم میں کلمے کے کنارے پر موجود (آخری حرف )سے بحث کی جاتی ہے اس لیے اسےنحوسے تعبیرکیاگیا۔
- 3۔ اس کاایک معنی ارادہ کرنابھی ہے۔ جس نے سب سے پہلے اس علم کے قواعد کو جمع کرنے کا ارادہ کیا اس نے نَحَوْت ُکا لفظ استعمال کیا۔ جس کا معنی ہےمیں نے ارادہ کیااس لیے اسےنحو کہاگیا ۔
- 4۔ اس کا ایک معنیمثل بھی ہے۔ چونکہ اس علم کا جاننے والا عربوں کی مثل کلام کرنے پر قادر ہو جاتا ہے اس لیے اسے نحوکا نام دیاگیا۔
علم نحو کا واضعترميم
اس علم کے واضع علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ ہیں۔ آ پ رضی اللہ تعالی عنہ ہی کے حکم سے ابو الاسود الدؤلی نے باقاعدہ اس علم کی تدوین کی ۔ [3]
حوالہ جاتترميم
مسلو مصر