صلاح الدین امین
صلاح الدین امین لندن کے نواح میں واقع آبادی لُوٹن میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد راجا محمد امین راولپنڈی کی کہوٹہ تحصیل کے گاؤں مٹور سے نقل مکانی کر کے لُوٹن میں اوورسٹون روڈ پر منتقل ہوئے تھے۔ چھ سال پہلے وہ اپنے والد، والدہ اور چھوٹے بھائی عمر بن امین کے ساتھ پاکستان چلے گئے جبکہ ان کی دو بہنیں لُوٹن میں ہی رہائش پزیر رہیں۔
صلاح الدین امین ایک دینی سوچ رکھنے والا محنتی نوجوان ہے جس نے یونیورسٹی تعلیم کے دوران ٹیکسی چلا کر اپنے خاندان کی کفالت کی۔ وہ سول انجینئری کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بھی کچھ عرصہ تک لُوٹن میں ٹیکسی چلاتے رہے اور اس دوران انھوں نے اپنی دونوں بہنوں کی شادی کی۔
ان کے والد راجا محمد امین پاکستان منتقل ہونے سے پہلے جامعہ غوثیہ سے منسلک تھے جبکہ صلاح الدین امین نے بھی قرآن کی تعلیم اسی مدرسے سے حاصل کی۔
انھیں فروری دو ہزار پانچ کو ہیتھرو ائیرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ پاکستان سے آنے والی ایک پرواز سے اترے تھے۔ ان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے گئے۔ گرفتاری کے وقت ان کے والد محمد امین نے الزام لگایا تھا کہ انھیں دس ماہ پہلے دو اپریل سن انیس سو چار کو پاکستانی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
2007ء میں برطانوی عدالت نے صلاح الدین کو عمر قید کی سزا سنائی