بمبا (انگریزی: Letter box)، جسے عرف عام میں انگریزی زبان کے متبادل لیٹر باکس کے طور پر زیادہ معروفیت حاصل ہے، ایک ایسا صندوق ہے جس میں آنے والے نجی، ادارہ جاتی یا کاروباری خطوط کو جمع کیا جاتا ہے۔ اس کے بر عکس جانے والے خطوط کو صندوق برید یا پوسٹ باکس میں ڈالا جاتا ہے۔

ایک جاپانی طرز کا بمبا

بمبے کی شکل اس طرح ہوتی ہے کہ اسے کھولے بغیر اس میں ایک چوکور سوراخ کے ذریعے خط ڈالے جا سکتے ہیں۔ عام طور سے یہ خطوط ڈاکیے کی جانب سے ڈالے جاتے ہیں۔ تاہم چونکہ اس صندوق کا مقصد خطوں کو جمع کرنا ہے، اس لیے اس میں نجی خطوط بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ خطوط کو محفوظ کرنے کی غرض سے اور دانستہ یا حادثاتی طور پر ان کے گرنے یا کھو جانے سے بچانے کے لیے کئی بار بمبے کو مقفل بھی کیا جاتا ہے۔ اس کی چابی یا تو مکان کے لوگوں، دفتر کے کوئی ذمے دار شخص یا کسی حفاظتی اہل کار کے پاس ہوتی ہے۔

بمبے کی خوبی یہ ہے کہ دن بھر یا کبھی کبھی دو تین دن کے خطوط ایک جگہ پر ملتے ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم