صوتمسامی
صوتمسامی (sonoporation) کو خلیاتی صوتنت بھی کہا جاتا ہے اور اس سے مراد ایک ایسے عمل کی ہوتی ہے جس میں آواز یا صوت (بالاصوتی تعدد) کو استعمال کرتے ہوئے خلوی جھلی کی نفوذیت (permeability) میں ترمیم (زیادتی) کی جاتی ہے تاکہ اپنے مقاصد کے ذرات کو خلیات میں داخل کیا جاسکے۔ خلوی جھلی میں بڑھائی جانے والی اس نفوذیت کو جھلی میں سوراخ یا مسم (جمع: مسام / pores) پیدا کرنے سے تشبیہ دی جاتی ہے اور چونکہ اس مقصد کے لیے صوت کو استعمال کیا جاتا ہے اسی وجہ سے اس کا نام اردو میں صوتمسامی (صوت + مسامی) اور انگریزی میں sono + poration اختیار کیا جاتا ہے۔