صوامع۔ صومعۃ کی جمع۔ (Cloister) مسیحی راہبوں کے تکیے۔ صومعہ ہر وہ عمارت ہے جس کا اوپر کا سرا باہم جڑاہوا ہو۔ چونکہ مسیحی اپنے عبادت خانوں کا سرا بلند اور باریک گاؤدم بناتے ہیں۔ اس لیے اس کو صومعہ بولتے ہیں۔ [1]عیسائی راہبوں کی خانقاہ اور خلوت خانے کے ہیں یہ قرآن کریم کی سورہ حج کی آیت نمبر40 میں ذکر ہے:

صومعۃ
وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا

اور اگر اللہ تعالیٰ بچاؤ نہ کرتا لوگوں کا انھیں ایک دوسرے سے ٹکراکر تو (طاقتور کی غارتگری سے ) منہدم ہوجائیں خانقاہیں اور گرجے اور کلیسے اور مسجدیں جن میں اللہ تعالیٰ کے نام کا ذکر کثرت سے کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. انوار البیان فی حل لغات القرآن،علی محمد، سورۃ الحج،آیت 40،مکتبہ سید احمد شہید لاہور