خانقاہ یا صومعہ یا دیر وہ عمارت جہاں ایسے لوگ رہتے ہیں جنھوں نے مذہبی عہد کر رکھا ہو اور دنیا سے الگ تھلگ رہتے ہوں، عموماً راہبوں، راہبات اور زاہدوں کی رہائش گاہیں۔

خانقاہ مقدسہ کیتھرین۔
خانقاہ صخرہ شمعون۔

"خانقاہ" مسیحیت کے علاوہ تصوف میں بھی مستعمل ہے اور دوسرے مذاہب میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے، بدھ خانقاہوں کو وہار جبکہ ہندو خانقاہوں کو مٹھ کہا جاتا ہے۔