ضلع لیہ
ضلع لیہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر لیہ ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق لیہ کی آبادی 11,21,951 تھی۔ ضلع لیہ میں عمومی طور پر سرائیکی، پنجابی اور اردو بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 6291 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 143 میٹر (469.16 فٹ) ہے۔ لیہ کا زیادہ تر حصہ صحرائی ہے جس کی وجہ سے یہ ایک پسماندہ علاقہ ہے۔ تاہم اس کی شرح خواندگی جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے زیادہ ہے۔ لیہ ایک بڑی تعداد میں پیشہ ور اور ہنر مند لوگ پیدا کر رہا ہے۔
ضِلع لیّہ | |
---|---|
ضلع | |
ضلع لیہ | |
ضلع لیہ کا محل وقوع | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ہیڈکوارٹر | لیہ |
آبادی (2017) | |
• کل | 1,824,230 |
منطقۂ وقت | پاکستان میں وقت (UTC+5) |
تحصیلیں | 4 |
تاریخ
محمد بن قاسم نے ہندو راجا داہر کو شکست دے کر یہاں اسلامی حکومت کی نیو اٹھائی۔ پھر یہاں کئی مسلمان اور غیر مسلم حکمران راج کرتے رہے۔ مغلیہ دور میں بلوچ قبیلے یہاں آباد ہو گئے اور آہستہ آہستہ پورے علاقے پر حکمران ہو گئے۔ احمد شاہ ابدالی نے انھیں اپنا مطیع بنایا۔ بعد میں رنجیت سنگھ نے انھیں شکست دے کر اس علاقے پر قبضہ کر لیا۔ انگریزوں نے رنجیت سنگح کے بعد یہاں پنجے گاڑے اور قیام پاکستان تک یہاں حکمرانی کرتے رہے۔ کمال میرانی لیہ کے بانی سمجھے جاتے ہیں جو غازی خان نامے شخص کے اولاد میں سے تھے، غازی خان ڈیرہ غازی خان کے بانی سمجھے جاتے ہیں۔
آب و ہوا
گرمیوں میں درجہ حرارت 42 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جبکہ سردیوں میں درجہ حرارت 14 درجے سینٹی گریڈ سے بھی کم ہو جاتا ہے۔ اوسطاً سالانہ بارش 18 ملی میٹر ہے۔ مجموعی طور پر لیہ کی آب و ہوا گرم خشک ہے۔
فصلیں
گندم، جوار، چنا، باجرا
صنعتیں
قالین، دریاں، کپاس بیلنے، کاغذ، گتہ، چینی بنانے کے کارخانے
تحصیلیں
اسے انتظامی طور پر تین تحصیلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جو درج ذیل ہیں۔