ضلع پاکپتن پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر پاکپتن ہے۔ پاکپتن کا پرانا نام اجودھن تھا مشہور شہروں میں پاکپتن اور عارف والہ شامل ہیں۔ 1998ء کی مردم شماری میں پاکپتن کی آبادی کا تخمینہ 12,86,680 لگایا گیاتھا۔ ضلع پاک پتن میں عمومی طور پر پنجابی، اردو زبانیں بولی جاتی ہیں۔ پنجابی عام فہم علاقائی زبان ہے جبکہ اروو اکثر لوگ سمجھتے ہیں۔ اس کا رقبہ 2724 مربع کلومیٹر ہے۔ یہاں کی مشہور ترین جگہ دربار بابافریدالدین گنج شکر ہے جو پاکپتن شہر میں واقع ہے۔ پاکپتن شہرمیں ایک مٹی سے بھری ہوئی اونچی پہاڑی نما جگہ بھی ہے جس کو ڈھکی یا النگ (لوکل زبان میں) کہتے ہیں، اسی ڈھکی یا النگ پر حضوربابا فریدالدین کا دربار ہے۔ ایسی ہی ایک اور ڈھکی پاکپتن ضلع کی تحصیل عارف والا کے ایک چھوٹے شہر قبولہ میں بھی ہے۔ ضلع پاکپتن میں دو نہریں پورے ضلع کو سیراب کرتی ہیں۔ شروع میں نہرایک ہی ہے جس کا نام (پاکپتن) ہے جبکہ کمہاری والا کے مقام پراس سے ایک برانچ نہر نکلتی ہے جس کا نام “کھادربرانچ“ ہے، بڑی نہر کے دونوں طرف واقع گا‎ؤں کے نام گنتی اور ایس پی کے ساتھ درج ہیں، مثلا چک نمبر39ایس پی، چک نمبر6ایس پی، چھوٹی نہر کھادربرانچ کے سیراب شدہ گاؤ‎ں کے ناموں کے ساتھ کے بی لگایا گیا ہے مثلا چک نمبر2 کے بی، چک نمبر11کے بی وغیرہ۔ضلع پاکپتن میں مشہور شہر ملکہ ہانس واقع ہے۔اس شہر کی مسجد وارث شاہ کے ساتھ ملحقہ حجرے میں بیٹھ کر سید وارث شاہ نے پنجابی ادب کا مشہور شاہکار ہیر وارث شاہ لکھی۔

ضلع پاکپتن
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت پاکپتن   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ ساہیوال ڈویژن   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 30°18′00″N 73°16′00″E / 30.3°N 73.266666666667°E / 30.3; 73.266666666667   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 2724 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 7418850  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

تحصیلیں

اسے انتظامی طور پر دو تحصیلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جو درج ذیل ہیں۔

  1.    "صفحہ ضلع پاکپتن في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 اکتوبر 2024ء