ضیاء الدین برنی
ہندوستانی مسلم مورخ اور سیاسی مفکر (1285-1357)
اس کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
ہندوستانی مورخ۔ ابتدائی حالات نامعلوم۔ قیاس ہے کہ گنگا و جمنا کے دو آبے کاایک قدیم شہر برن (بلندشہر) اس کا مولد تھا۔ اسی نسبت سے برنی کہلایا۔ والد اور چچا سلطنت دہلی کے عمائدین میں سے تھے۔ علاء الدین خلجی کے عہد میں سن شعور میں قدم رکھا۔ سترہ سال سلطان محمد بن تغلق کے دربار سے وابستہ رہا۔ فیروز شاہ تغلق کے دور میں معتوب ہوا۔ زندگی کے باقی ایام قید و بند میں گذرے۔ مشہور ترین اور لافانی تصنیف تاریخ فیروز شاہی (برنی) ہے جو آغاز عہد بلبن ) 1266ء سے سلطان فیروز شاہ کے ابتدائی دور 1358ء تک کی نہایت مستند و معتبر تاریخ مانی جاتی ہے۔ دیگر اہم تصانیف: فتاوی جہاں داری، نعمت محمدی اور اخبار برمکیاں
ضیاء الدین برنی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1285ء [1][2] |
تاریخ وفات | سنہ 1357ء (71–72 سال)[2] |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف ، مورخ |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی [3] |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Ziya-al-Din-Barani — بنام: Ziya' al-Din Barani — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب سی ای آر ایل - آئی ڈی: https://data.cerl.org/thesaurus/cnp02147915 — بنام: Ḍiyāʾ ad-Dīn Baranī
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/103898417 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 مئی 2020