طبقات ابن سعد المعروف الطبقات الکبیر محمد ابن سعد بغدادی کی تصنیف ہے جو صحابہ کرام اور تابعین کے حالات پر ہے اور ضخیم ہونے کی وجہ سے اس کے نام کے ساتھ الکبیر کی صفت لگائی گئی ہے۔
ابن سعد کا پورانام ابو عبد اللہ محمد بن سعد بن منیع ہاشمی ہے جو کاتب واقدی کے نام سے مشہور ہیں۔
اس کتاب کے ابتدائی حصے میں سیرت طیبہ کا بیان ہے۔ مکمل کتاب کی آٹھ حصوں میں سے پہلے دو حصے سیرت پر مشتمل ہیں۔ اس کتاب کے بیشتر حصوں کا اردو ترجمہ جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دکن کے اہتمام سے شائع ہو چکا ہے۔ یہ کتاب اسلام کی پہلی دو صدیوں کے مشاہیر کے حالات پر ایک بے مثال تالیف ہے اور سیرت نبوی کے نہایت قدیم اور قیمتی مصادر و مآخذ میں شمار ہوتی ہے۔ یہ 15 جلدوں پر مشتمل ہے اس کے علاوہ ان کی طبقات صغریٰ اور تاریخ کی کتاب بھی ہے۔[1]

حوالہ جاتترميم

  1. الرسالہ المستطرفہ ،مؤلف: ابو عبد الله جعفر الكتانی، ناشر: دار البشائر الإسلامیہ