طبقات الکبری

طبقات ابن سعد اور طبقات کبیر کے نام سے مشہور اسلامی تاریخ کی کتاب

طبقات ابن سعد المعروف الطبقات الکبیر یا الطبقات الکبری محمد ابن سعد بغدادی کی تصنیف ہے جو صحابہ کرام اور تابعین کے حالات پر ہے اور ضخیم ہونے کی وجہ سے اس کے نام کے ساتھ الکبیر کی صفت لگائی گئی ہے۔

طبقات الکبری
 

مصنف ابن سعد البغدادی   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابن سعد کا مختصر تعارف

ترمیم

ابن سعد کا پورا نام ابو عبد اللہ محمد بن سعد بن منیع ہاشمی ہے جو کاتب واقدی کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کے استاد واقدی نے بھی ایک کتاب اسی نام سے لکھی تھی۔ اور ابن سعد نے اپنی کتاب اسی کی بنیاد پر لکھی ہے۔

کتاب کی ترتیب و تقسیم

ترمیم

اس کتاب کے ابتدائی حصے میں سیرت طیبہ کا بیان ہے۔ مکمل کتاب کی آٹھ حصوں میں سے پہلے دو حصے سیرت پر مشتمل ہیں۔ یہ کتاب اسلام کی پہلی دو صدیوں کے مشاہیر کے حالات پر ایک بے مثال تالیف ہے اور سیرت نبوی کے نہایت قدیم اور قیمتی مصادر و مآخذ میں شمار ہوتی ہے۔ یہ 15 جلدوں پر مشتمل ہے اس کے علاوہ ان کی طبقات صغریٰ اور تاریخ کی کتاب بھی ہے۔[1]

اردو ترجمہ

ترمیم

طبقات کبری یا کبیر کا اردو ترجمہ جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام بیسویں صدی کے وسط میں شائع ہوا [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. الرسالہ المستطرفہ ،مؤلف: ابو عبد الله جعفر الكتانی، ناشر: دار البشائر الإسلامیہ
  2. "طبقات کبیر جلد اول"۔ کتاب و سنت