طبی لغت سے مراد ایک ایسی لغت ہے جس میں طبی اصطلاحات کی وضاحت درج ہوتی ہے۔ سٹیڈمین کی طبی لغت ٹیبر کی طبی لغت، ڈورلینڈ کی جیبی طبی لغت امریکا کی تین مشہور طبی لغات ہیں۔ اس کے علاوہ ایلس ویر کی تقسیم کردہ طبی لغت اور اس کے فرانسیسی حصہ میسن کی چھاپی گئی طبی لغات بھی اہم ہیں۔ ایلس ویر دنیا میں طبی اور سائنسی کتب کا سب سے بڑا ناشر ہے۔ لغات کے عموماً مختلف صارفین کے لیے اندراجات کے فرق سے مختلف نسخہ جات ہوتے ہیں مثلاً سٹیڈ مین کی مختصر طبی لغت اور ڈورلینڈ کی طبی لغت عام استعمال کے لیے ہیں جبکہ ان کے مکمل نسخہ جات طب کے طلبہ، اطباء اور ماہرین طب کے حوالہ جاتی استعمال کے لیے ہیں۔ اوپر درج کردہ لغات کے انگریزی نسخہ جات انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہیں اور ان کے علاوہ بھی مختلف بنیادی پروگراموں سے چلنے والے کمپیوٹروں کے لیے مختلف طبی لغات مختلف ناموں سے دستیاب ہیں جن کو اتار کر اور نصب کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں دو زبانی لغات اور ترجمانی لغات بھی دستیاب ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

{{حوالہ جات}

}