طب نبوی
(طب نبوي سے رجوع مکرر)
طب نبوی سے مراد رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بتایا ہوا کسی بیماری کا علاج یا ادویات۔ نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کی طبیبانہ سیرت سے خاص طور پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے مریضوں کو یہ ہدایت فرمائی ہے کہ وہ علاج کے لیے ماہر اطباء کو تلاش کریں اور کلی اعتماد کے ساتھ اپنے امراض کا حال بتائیں اور ان کی ہدایات پرعمل کریں’ اور طبیب جودوا تجویز کرے اس کو استعمال کریں’ اور دواکے ساتھ اللہ تعالى سے صحت وشفاء کی دعا کریں کیونکہ سب کچھ اسی کے ہاتھ میں ہے’ اور دعائیں بھی طبع زاد نہیں بلکہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے ماثورومنقول دعاؤں کو یاد کرکے پڑھیں-