طحطاوی لقب ہے احمد بن محمد بن اسماعیل کا جو مشہور ہیں علامہ سید احمد طحطاوی سے

پیدائش

ترمیم

طحطا یا طہطا اسیوط مصر میں ہے جہاں علامہ طحطاوی کی پیدائش ہوئی

علمی مقام

ترمیم

فقیہ عصر،محدث جید،علامہ محقق، فاضل مدقق تھے الازہر میں تعلیم حاصل کی مدت تک مصر کے مفتی اور شیخ الحنفیہ رہے،

تصنیفات

ترمیم
  • در المختار کا حاشیہ الیسی تحقیق و تدقیق کے ساتھ تصنیف کیا جو بڑا مقبول ہوا اور مصر میں باوجود بڑے حجم و ضخامت کے چھپ کر مشتہر ہوا۔ اس کتاب میں آپ نے امام ابو حنیفہ کے مناقب کو اقوال صحیحہ اور روایات مثبۃ سے ثابت کیا یہاں تک کہ علامہ سید ابن عابدین نے بھی بر وقت تالیف رد المختار کے اس کو مدِ نظر رکھا اور اس سے بہت کچھ نقل کیا۔
  • حاشیہ علی مراقی الفلاح
  • کشف الرین عن بیان المسح والجوربین۔ اس کے سوا بہت سے رسائل و کتب تصنیف کیے،

وفات

ترمیم

علامہ طحطاوی کی وفات1231ھ کے بعد وقوع میں آئی۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. موسوعہ فقہیہ ،جلد 1 صفحہ 475، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا