طلعت اقبال
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور فلموں میں بھی کام کیا۔ ۔۔ان کی اہلیہ سنبل طلعت اقبال بھی ٹی وی میں اپنے کام کی وجہ سے جانی جاتی تھیں جو 2014ء میں کینسر کے باعث امریکا میں انتقال کرگئی تھیں[1]
کیرئیر
ترمیمطلعت اقبال اور ان کی اہلیہ سنبل طلعت کا شمار ماضی کی کامیاب اداکارجوڑی میں ہوتا تھا، 1968 میں ریڈیو پاکستان سے کیرئیر کا آغازکرنے والے طلعت اقبال نے ٹیلی وژن کے بے شمار ڈراموں میں کام کیا۔ ان کے معروف ڈراموں میں شکست آرزو، دودونی پانچ، آخری چٹان، آبگینے، کیف بہاراں، کاروان اوراب دیکھ خدا کیا کرتا ہے شامل ہیں۔[2]
طلعت اقبال نے 1968ء میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ماضی کی معروف اداکاراؤں روحی بانو، شبنم، بابرہ شریف، دیبا بیگم اور خالدہ ریاست کے ساتھ سکرین پر نظر آئے۔[3]
ان کی بیٹی ثومی طلعت بھی ایک ڈرامے میں کردارنگاری کرچکی ہیں، طلعت اقبال 1999ء میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا منتقل ہو گئے تھے۔ اس دوران طلعت اقبال کئی مرتبہ پاکستان آئے
وفات
ترمیمطلعت اقبال 24 ستمبر 2021ء کو انتقال کر گئے، طلعت اقبال ناسازی طبیعت کے باعث امریکا کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ، وہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں رہائش پزیر تھے[4]
ان کی نماز جنازہ مسجد الرحمٰن میں ہوئی اور تدفین ریسٹ لینڈ قبرستان میں ہوئی۔[5][6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://dailysubnews.com/talhat-iqbal/
- ↑ https://www.express.pk/story/2228253/24/?amp=1
- ↑ https://www.urdunews.com/tags/%D8%B7%D9%84%D8%B9%D8%AA-%D8%A7%D9%82%D8%A8%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D9%82%D8%A7%D9%84
- ↑ https://dailysubnews.com/talhat-iqbal/
- ↑ https://www.express.pk/story/2228253/24/?amp=1
- ↑ https://www.urdunews.com/tags/%D8%B7%D9%84%D8%B9%D8%AA-%D8%A7%D9%82%D8%A8%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D9%82%D8%A7%D9%84