1884ء میں انجمن حمایت اسلام کا قیام عمل میں آیا، جس کے بانیان(بزرگوں)خان نجم الدین خان، خلیفہ حمید الدین، خلیفہ عماد الدین، مولوی غلام اللہ قصوری، شیخ کریم بخش، شیخ خیر دین، ڈاکٹر محمد دین ناظر اور حاجی شمس الدین نے مسلمانوں کی دینی اور ذہنی اصلاح کرنے ان کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے انتظام و انصرام کے سلسلہ میں جدوجہد کا انتظام کِیا۔[1]
1895ء - ایک خاتون نے سائیکل پر دنیا کا چکر لگانے کا کارنامہ پندرہ ماہ میں انجام دیا۔[4]
1947ء - کاٹھیاواڑی ریاست مناودر نے پاکستان سے الحاق کیا۔[4]
1948ء - اقوام متحدہ کمیشن برائے ہندوستان پاکستان یو این سی آئی پی(یونیسپ)کے آفیسر ز کی برصغیرسے واپسی۔[4]
1952ء - کشمیر پر اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندے ڈاکٹر گراہم نے کشمیر کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے کے لیے انڈیا کو آمادہ کرنے پر ناکامی کا اعتراف کر لیا۔[4]
1954ء - مرکزی وزیر قانون اے کے بروہی اپنے عہد ے سے مستعفی۔[4]
1969ء - رباط اسلامی سربراہی کانفرنس میں بھارتی نمائندے کی شمولیت پر صدر جنرل یحیی خان کا بائیکاٹ۔[4]