الظاہر بامر اللہ
(ظاہر باللهٔ بن ناصر الدین سے رجوع مکرر)
ظاہر باللہ بن ناصر الدین، (پیدائش: 1176ء - وفات: 1226ء) ایک عباسی خلیفہ تھا۔ اس نے 1125ء/622ھ سے لے کر 1126ء/623ھ تک خلافت کا عہدہ سنبھالا۔ یہ ناصر لدین اللہ کا بیٹا تھا۔ ناصر لدین اللہ کے انتقال کے بعد اس کے بیٹے ظاہر باللہ نے 1125ء/622ھ میں خلافت کا عہدہ سنبھالا۔ اس نے صرف ایک سال حکومت کی۔ اس نے اپنے اس مختصر دور خلافت میں لوگوں پر سے ٹیکس کا بوجھ کم کر دیا اور ایک مضبوط فوج بنائی تاکہ علاقوں اور شہروں کو فتح کیا جاسکے۔ اس کی وفات 10 جولائی 1226ء/623ھ میں ہوئی۔ اس کے انتقال کے بعد اس کا بیٹا مستنصر باللہ بن ظاہر تخت خلافت پر بیٹھا۔
الظاہر بامر اللہ |
---|
واقعات
ترمیم- عدل و انصاف کو قائم رکھا۔
- رعایا کو راحت و سکون پہنچایا اور لوگوں کے تمام ٹیکس کو معاف کر دیا۔
- ضبط شدہ جائیدیں لوگوں کو واپس کر دی گیں۔
- قرض داروں کے قرض ادا کیے۔
- علماء کی قدردانی کی اور بہت مال و زر ان کو عطا کیا۔
- دولت جمع کرنے سے کوئی لگاؤ نہ تھا، اپنے باپ کی طرح حریض نہ تھا، اس لیے لوگوں پر بے دریغ خرچ کیا۔
- اس کا عہد اصلاحات کا عہد تھا، اس لیے مورخین نے عہد کو حضرت عمر بن عبد العزیز رحمتہ ﷲ علیہ کے عہدے سے مشابہ قرار دیا ہے۔ لیکن زندگی نے ساتھ نہ دیا اور مختصر حکومت کے بعد 1226ء/623ھ میں انتقال کیا۔
حوالہ جات
ترمیم- خلافت بنو عباس و خلافت فاطمین مصر، امتیاز پراچہ، ص- 223ء
- تاریخ اسلام، جلد دوم، اکبر شاہ خاں نجیب آبادی رحمتہ ﷲ علیہ
- The Caliphate: Its Rise, Decline, and Fall, William Muir's
ظاہر باللہ بن ناصر الدین چھوٹی شاخ بنو ہاشم پیدائش: 1125ء/622ھ وفات: 1126ء/623ھ
| ||
مناصب سنت | ||
---|---|---|
ماقبل | خلیفہ 1126ء/623ھ/1125ء/622ھ |
مابعد |