ظہیر ابراہیم
ظہیر ابراہیم (پیدائش: 2 اپریل 1988ء) ایک کرکٹر ہے جو قطر کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ [1] انھیں جنوبی افریقہ میں 2017ء کے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فائیو ٹورنامنٹ کے لیے قطر کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ [2] اس نے 3 ستمبر 2017ء کو قطر کے افتتاحی میچ میں جزائر کیمین کے خلاف کھیلا۔ [3]اس نے قطر کے لیے 21 جنوری 2019ء کو 2019 اے سی سی ویسٹرن ریجن ٹی20 ٹورنامنٹ میں سعودی عرب کے خلاف اپنا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ [4] ستمبر 2019ء میں اسے 2019ء ملائیشیا کرکٹ ورلڈ کپ چیلنج لیگ اے ٹورنامنٹ کے لیے قطر کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [5] اس نے 17 ستمبر 2019ء کو کرکٹ ورلڈ کپ چیلنج لیگ اے ٹورنامنٹ میں قطر کے لیے، سنگاپور کے خلاف اپنا لسٹ اے ڈیبیو کیا۔ [6] اکتوبر 2021ء میں، انھیں 2021ء کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر میں گروپ اے کے میچوں کے لیے قطر کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [7]
ذاتی معلومات | |
---|---|
پیدائش | خورفکان,متحدہ عرب امارات | 2 اپریل 1988
حیثیت | آل راؤنڈر |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم |
|
پہلا ٹی20 (کیپ 11) | 21 جنوری 2019 بمقابلہ سعودی عرب |
آخری ٹی20 | 29 اکتوبر 2021 بمقابلہ کویت |
ماخذ: ESPNCricinfo، 29 اکتوبر 2021ء |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Zaheer Ibrahim"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2017
- ↑ "Road to ICC Cricket World Cup 2023 starts in South Africa"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2017
- ↑ "Group A, ICC World Cricket League Division Five at Benoni, Sep 3 2017"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2017
- ↑ "4th Match, ACC Western Region T20 at Al Amarat, Jan 21 2019"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2019
- ↑ "QATAR (ICC Challenge League A 2019)"۔ Malaysian Cricket Association۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2019
- ↑ "2nd Match, CWC Challenge League Group A at Kuala Lumpur, Sep 17 2019"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2019
- ↑ "Qatar to host T20 World Cup qualifiers"۔ Gulf Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2021