عابد فاروق
پروفیسر باغی کالم نگار اور تجزیہ نگار
نصف صدی قبل لاہور کے علاقے کرشن نگر میں آنکھ کھولی۔ ابتدائی تعلیم قریبی سرکاری اسکول سے حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے پاس کیا۔ بی اے کے دنوں میں بنکاک اور ہندوستان کا سفر بھی کیا۔ پھر گورنمنٹ کالج سے ہی سیاسیات میں ایم اے کیا۔ اسی زمانے میں مشہور شاعر شہزاد احمد سے ایک تعلق پیدا ہوا جو ان کی وفات تک قائم رہا۔ اور طبیعت، جو شعر کی طرف پہلے سے مائل تھی، اب باقاعدہ شعر کہنا شروع کردیے۔
ایم اے کے بعد ڈی جی پی آر کا محکمہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جوائن کر لیا۔ اس زمانے میں تقریبا دو سال وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے پرسنل سیکرٹری کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا۔ مسقط میں تدریس بھی کرتے رہے،
پروفیسر باغی اپنے طنزو مزاح اور تجزیہ نگاری کے منفرد انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اورنجی ٹی وی چینل کے معروف ٹاک شو خبرناک کے ساتھ کافی عرصی منسلک رہے بعد ازاں معروف صحافی میزبان و تجزیہ نگار آفتاب اقبال کے شو "خبردار” کا حصہ بن گئے-
انھوں نے باغی ٹی وی کے شو ” نیور مائنڈ ” میں بھی شرکت کی اور اپنے نام "پروفیسر باغی ” کے حوالے سے بتایا کہ انھیں یہ نام معروف صحافی آفتاب اقبال نے دیا تھا جس کے بعد وہ اس نام سے مشہور ہو گئے-
15 دسمبر 2021ء کو برین ہیمبرج کے باعث وفات پائی، میانی صاحب قبرستان لاہور میں تدفین ہوئی