15 دسمبر
13 دسمبر | 14 دسمبر | 15 دسمبر | 16 دسمبر | 17 دسمبر |
واقعات
ترمیم- 1994ء ـ ویب براوزر نیٹ اسکیپ کا پہلا ورژن ریلیز ہوا ۔[1]
- 1947ء ـ آل انڈیا مسلم لیگ کو تقسیم ہند کے بعد دو علاحدہ سیاسی جماعتوں میں منقسم کرنے کا فیصلہ ہوا ۔[1]
- 1918ء ـ امریکن جیوش کانگریس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا ۔[1]
- 1256ء ـ منگول حملہ آور ہلاکوخان نے الامُوت ،ایران، پر حشیشین کا تسلط ختم کر دیا ۔[1]
ولادت
ترمیم- 37ء۔ ـ نیرو سلطنت روم کا شہنشاہ تھا جو پانچواں اور آخری قیصر ثابت ہوا۔ ۔[1]
- 1901ء۔ فلمی کارٹونوں کا موجد والٹ ڈزنی شکاگو میں پیدا ہوا۔
- 1905ء۔ محمد منظور نعمانی بھارت کے ایک نامور مسلم عالم اور مصنف تھے۔ دار العلوم دیوبند کے فارغ التحصیل تھے، دار العلوم ندوۃ العلماء سے خاص تعلق تھا اور وہاں درس بھی دیتے تھے۔
- 1917ء ـ شان الحق حقی (اردو کے مہرِ لسانیات، شاعر، نقاد) بمقام دہلی، برطانوی ہندوستان[1]
- 1963ء۔ آصف یوسف کریم ، کینیا کے سابق کرکٹر اور سابق ایک روزہ کپتان ہیں۔
- 1966ء۔ کارل ہوپر ، ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر
- 1998ء۔ نرگس حمید اللہ ، ایک پاکستانی کراٹے کھلاڑی جس نے اٹھارہویں ایشیائی کھیلوں میں کانسی کا تمغا جیتا۔ یہ ایشیائی کھیلوں کے کراٹے مقابلوں میں پاکستان کا اب تک کا پہلا تمغا ہے۔
وفات
ترمیم- 1072ء ـ سلجوق حکمران سلطان الپ ارسلان کو ایک باغی نے قتل کر دیا ۔[1]
- 2011ء۔ پاکستان فضائیہ کے ائیر مارشل نور خان 1941ء سے 1971ء تک فوج میں خدمت انجام دی اور فضائیہ کے سربراہ رہے۔
- 2017ء۔ مختار مسعود ۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو ادب کے دلبر اور دلیر ادیب معروف کتاب آواز دوست کے مصنف
- 1974ء۔ رسولن بائی بنارس گھرانہ سے تعلق رکھنے والی مشہور گلوکارہ تھیں۔ رسولن بائی کی وجہ شہرت پورب انگ کی ٹھمری اور ٹپہ ہیں۔