عادل اسیر دہلوی
(عادل اسير دہلوي سے رجوع مکرر)
بچوں کے مقبول ادیب و شاعر عادل اسیر دہلوی 21 ستمبر 1959 ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ وہ زیادہ تر بچوں کے لیے لکھتے تھے۔ ان کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی اردو اکاڈمیوں نے انھیں انعام سے نوازا ہے۔ دہلی اردو اکادمی نے انھیں سن 1995 ء اور 2001 ء میں ان کی تخلیقات بالترتیب بچوں کی رباعیاں اور گلدستہ نعت پر انعام سے نوازا۔ اس کے علاوہ اکادمی نے انھیں 1996ء میں ایوارڈ برائے بچوں کا ادب سے بھی نوازا۔ اسی طرح اتر پردیش اردو اکادمی، لکھنوء مغربی بنگال اردو اکادمی، کولکتہ نے انھیں انعامات سے نوازا۔ ان کی رحلت 2014، میں دہلی میں ہوئی۔[1]
رباعیات فراق پر کام
ترمیمعادل نے رباعیات فراق کے مرتب کرنے کا کام کیا تھا۔ ان کی مرتبہ رباعیات فراق کی دو مرتبہ اشاعت عمل میں آئی۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ انور کمال حسینی، پہلیاںISBN 81-87944-28-5 مالک بک ڈپو، ترکمان گیٹ، نئی دہلی)
- ↑ سڈوک ویب گاہ
خارجی روابط
ترمیم- بزم اردو ڈاٹ نیٹ پر ادیب و شاعر عادل اسیر دہلوی کے شعری کلام کے نمونےآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL)