عارفہ رضویپی ٹی وی کوئٹہ مرکز کی پہلی خاتون نیوز ریڈر تھیں ۔

عارفہ رضوی
پیدائشکوئٹہ، پاکستان
وفاتدسمبر 19، 1978(1978-12-19)ء

کوئٹہ، پاکستان
قلمی نامعارفہ رضوی
پیشہنیوزکاسٹر، مصنفہ
زباناردو
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
تعلیمایم اے اردو ایم ایڈ
مادر علمیجامعہ بلوچستان
موضوعبراڈ کاسٹنگ


حالاتِ زندگی ترمیم

عارفہ خواجہ المعروف عارفہ رضوی کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ان کے والدین مری سے ہجرت کر کے کوئٹہ آ کر آباد ہوئے تھے ۔ عارفہ رضوی نے ابتدائی تعلیم سے لے کر تمام تر تعلیمی اسناد کوئٹہ شہر ہی سے حاصل کیں۔وہ بچپن سے ہی ریڈیو کوئیٹہ کے بچوں کے پروگرام میں شریک رہیں۔ بعد ازاں وہ ڈراما آرٹسٹ اور اناونسر بھی رہیں۔انھوں نے ایم اے ،ایم ایڈ تک تعلیم پائی ۔ 1968 میں ان کی شادی عابد رضوی سے ہوئی ۔ جو کوئٹہ کے ادبی حلقوں میں ایک اہم اور فعال شخصیت تھے اور اس وقت ریڈیو پاکستان کوئٹہ میں اعلیٰ عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔

عارفہ رضوی پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کی پہلی خاتون نیوز ریڈر تھیں ۔[1]جب رات 9 بجے کا خبرنامہ مرکزی طور پر اسلام آباد سے پیش ک طے ھوا تو اس وقت کے ڈائرکٹر نیوز زبیر علی صاحب نے سب سے پہلے عارفہ کو دعوت دی کہ اگر آپ اسلام آباد منتقل ھو جائیں تو مرکزی خبرنامہ میں خبریں پڑھیں۔ لیکن وہ اسلام آباد آنے پر رضا مند نہ ھوئیں۔

ایوارڈز ترمیم

  1. عارفہ رضوی کو ریڈیو پاکستان کی جانب سے Life time achievement award بھی ملا تھا
  2. وہ دو مرتبہ وہ ریڈیو ڈراما فیسٹیول میں best voice قرار دی گئیں۔
  3. وہ اپنے وقت کی بہتریں ٹی وی نیوز کاسٹر تھیں۔

ادب سے لگاؤ ترمیم

عارفہ رضوی کو اردو ادب سے ازحد لگاؤ تھا۔وہ افسانہ نگار بھی تھیں اور ان کے افسانے کوئٹہ کے اخبارات میزان اور نعرہ حق کے ادبی صفحات پر شائع ہوتے تھے۔وہ افسانوں کا مجموعہ شائع کرنے کی خواہش رکھتی تھیں۔نیزوفات سے قبل وہ اردو مرثیہ پر پی ایچ ڈی کرنا چاہ رہی تھیں لیکن موت نے مہلت نہ دی ۔

وفات ترمیم

عارفہ رضوی 19 دسمبر 1978 کو اپنے آخری سفر پر روانہ ھوئیں۔ان کے پسماندگان میں ان کے شوہر ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل تھے ۔

حوالہ جات ترمیم

مزید پڑھیے ترمیم