عالمی رضاعتی ہفتہ
عالمی رضاعتی ہفتہ (جسے بغرض اختصار انگریزی زبان کے حروف ڈبلیو بی ڈبلیو بھی لکھا جاتا ہے)، ایک سالانہ جشن ہے جسے ہر سال یکم تا 7 اگست دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے۔ ڈبلیو بی ڈبلیو کی ویب گاہ کے ڈاٹا کے مطابق عالمی رضاعتی ہفتہ 2010ء کے تحت دنیا بھر میں 540 تقاریب منعقد ہوئے جن میں 488 تنظیموں اور 406,620 شرکاء حصہ لے چکے ہیں۔[1] اس موقع کی مکمل فہرست یہاں پر دستیابآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ worldbreastfeedingweek.org (Error: unknown archive URL) ہے۔
عالمی رضاعتی ہفتہ World Breastfeeding Week | |
---|---|
عالمی رضاعتی ہفتہ 2009ء کا لوگو | |
شروع | 1 اگست |
اختتام | 7 اگست |
تکرار | سالانہ |
مقام | عالمی سطح پر |
سالہائے فعالیت | 33 |
افتتاح شدہ | 1991 |
شرکاء | حکومتیں، ادارے اور افراد |
ویب سائٹ | |
سرکاری ویب گاہ | |
رضاعت کی مدافعت میں |
چونکہ اسے وابا، عالمی ادارۂ صحت اور یونیسیف کی جانب سے مشترکہ طور پر منظم کیا جاتا ہے[2]، ڈبلیو بی ڈبلیو اس مقصد سے آگے آیا کہ وہ بطور خاص رضاعت کو زندگی کے پہلے چھ مہینے کے دوران فروغ دے گا[3]، جس کی وجہ سے کافی صحت کے فوائد حاصل ہوتے ہیں، کئی کلیدی عناصرِ تغذیہ ملتے ہیں، مہلک امراض جیسے کہ نمونیا سے تحفظ ملتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے بچوں کی نشو نما اور ہمہ تن ترقی ممکن ہے، ان سب باتوں کو مقاصد کے زمرے میں سب سے پہلے 1991ء میں رکھا گیا۔[4]
تاریخ
ترمیمعالمی رضاعتی ہفتہ وابا کی جانب سے پہلی بار 1992ء میں منایا گیا اور اب اسے دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے۔اسے عالمی ادارۂ صحت ، یونیسیف، ان کے شراکت داروں جن میں ادارے، تنظیمیں اور حکومتیں شامل ہیں، کی جانب سے مشترکہ طور پر منظم کیا جاتا ہے۔وابا کی خود کی تشکیل 14 فروری 1991ء کو ہوئی تھی[5] اور اس کا مقصد یہ تھا کہ عالمی رضاعت کی تہذیب کی باز تاسیس ہو اور یہ دیگر جگہوں پر رضاعت کی سہولتیں میسر ہوں۔
عالمی ادارہ صحت اور امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹریکس اس بات پر زور دیتے ہیں کہ رضاعت ماں اور بچے دونوں کے لیے کافی اہم ہے۔ یہ دونوں سفارش کرتے ہیں کہ زندگی کے پہلے چھ مہینے خالصتًا رضاعت یا ماں کا دودھ پلانا ضروری ہے اور اس کے بعد اگلے ایک سے دو سال یا اس سے زیادہ عرصہ اضافی رضاعت درکار ہے۔ عالمی رضاعتی ہفتہ انوسینٹی قرارداد کی بھی یاد تازہ کرتا ہے جو عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کی جانب سے اگست 1990ء میں رضاعت کے تحفظ اور اس کی مدافعت کے لیے تھا۔[6]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ http://doc.ukdataservice.ac.uk/doc/7281/mrdoc/pdf/7281_ifs-uk-2010_report.pdf
- ↑ http://worldbreastfeedingweek.org
- ↑ https://www.myvmc.com/pregnancy/nutrition-during-breastfeeding/
- ↑ https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC3448076/
- ↑ https://watermark.silverchair.com/4w02010s421.pdf?token=AQECAHi208BE49Ooan9kkhW_Ercy7Dm3ZL_9Cf3qfKAc485ysgAAAagwggGkBgkqhkiG9w0BBwagggGVMIIBkQIBADCCAYoGCSqGSIb3DQEHATAeBglghkgBZQMEAS4wEQQMbBbsNRxwb7nI0o6tAgEQgIIBW79F7Br-CgThkrlPjWISeBcX2U0ERzDsi-uKR3-y6wtPWw11DLRHsOrGQ3E4d7zHB5xloyFclgxCwMnx3cn43UE12PolTv0wEl8tIOfOaGmtOmd44HV16Afh-BNxFHELW3tLbQvgc1VAzusM4OfGbowDTLqluixD_RF8p_PraS4whbX3gms7CoVEVNkjAxyNBDE8z-W-K6SXnE1dEZC8vc9eAYyO4o8x2lXkeFOk7rIO77OH4rlCnU0CwtyxcmFCXYh_mdJjznzL5oK8vPeCAo50VBZyN-TN6IF-HKk7uEbHoBxIOAs9kR-Uh1qwJqeVahiaxYiii-gXxedW-iRPatewXLCN4hqItWP4Y9QDLcIs8GHdAABWy0UOlFaTtlZMY4XidS68YHgZWlTxA1tERND5JClR0Mb3cnrFS5X1ztPLMJZU5xYdvfo0G7dfRTdYu2PvbL44ZrflG6zI[مردہ ربط]
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 02 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2018