عالمی صحت کی نگہداشت
دنیا بھر میں صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ہر برس 7 اپریل کو عالمی یوم صحت (World Health Day) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن عالمی یوم صحت کے موقع پر ایک بہتر اور صحت مند دنیا کی تعمیر کے لیے دنیا بھر میں کئی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ عالمی صحت کی نگہداشت (انگریزی: Universal health care) پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔[1] دنیا بھر میں یہ عام موضوع بحث ہے کہ کئی خِطوں میں لوگ بنیادی صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں۔ لوگ مفروضہ اور دقیانوسی طبی اوہام کے شکار ہیں۔ دوسری طرف مہنگا صحت کا نظام بھی لوگوں کو سہولتوں سے استفادہ ہونے سے روکتا ہے۔اس کے علاوہ غیر مصدقہ ڈاکٹر اور غیر تربیت یافتہ عملہ بھی ایک عالمی مسئلہ ہے۔ عالمی صحت کی نگہداشت در حقیقت صحت کی دیکھ ریکھ کو عام انسانوں اور ہر کس و ناکس تک پہنچانے کی کوششوں کا نام ہے جس کے لیے کئی ڈاکٹر، ہسپتال، غیر سرکاری ادارے اور کئی حکومتیں کوشش کر رہے ہیں۔ کئی ملکوں میں بیش تر طبی سہولتیں مفت یا بہت کم قیمت پر بھی دست یاب ہیں۔
حکومتوں کی جانب سے اقدامات کا اجرا
ترمیمبھارت اور دیگر کئی ممالک کی مرکزی وزارت صحت نے قتًا فوقتًا متعدد کتابیں اور مینوئیل جاری کیے ہیں جن میں عوامی طبی سہولیات سال در سال میں معیار کو یقینی بنانے کے اقدامات، جملہ کیفیات کی رو نمائی جو عرف عام کے سوالات و جوابات کے تحت دیے جاتے ہیں، اہم کام یابیوں اور اسباق کے بارے میں شش ماہی خبری رو دادیں، ملک کے صحت کے نظام کے برقی کتابچے، مؤقت و میعادی پیش رفت رپورٹیں اور نیز اہم مشاورتی قراطیس (consultation papers) عوامی کے رو برو جاری ہوتے ہیں۔[2]
کئی ممالک میں صحت اور خوش حالی کے فروغ کے لیے کسرت اور یوگا وغیرہ کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔[3]