عالمی یوم ایڈز
ایڈزکا عالمی دن (AIDS Day) ہر سال یکم دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ ایڈز کے مرض کو دریافت ہوئے پچیس سال سے زائد عرصہ گذر چکا ہے۔ اس عرصے میں اس مہلک مرض نے دنیا بھرمیں کم از کم ڈھائی کروڑ افراد کو ہلاک کیا اور چار کروڑ مزید افراد اس مرض کا شکارہوئے ہیں۔ اس طرح یہ انسانی تاریخ کے مہلک ترین امراض میں شامل ہے۔ اس مرض کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا لیکن مرض کی رفتار سست کرنے کی ادویات ضرور موجود ہیں جن کے بر وقت اور درست استعمال سے مریض کو کئی سال زندہ رکھا جا سکتا ہے۔
ہر سال دسمبر کی پہلی تاریخ کو اس مرض اور اس کے خلاف وعدوں کی یاد دلانے کے لیے دنیا بھر میں لوگ لال رنگ کا ربن سینے یا بازو پر لگاتے ہیں۔