عالمی یوم تپ دق

عالمی دن

عالمی یوم تپ دق (انگریزی: World Tuberculosis Day) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 1995ء سے ہر سال دنیا بھر میں 24 مارچ کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں تپ دق کے مرض سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کا شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔ یہ دن 1882ء میں برلن یونیورسٹی کے ادارہ صحت میں ڈاکٹر رابرٹ کوچ سمیت سائنسدانوں کے ایک گروہ کے تپ دق کی وجوہات دریافت کر نے کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔[1]

عالمی یوم تپ دق
باضابطہ نامWorld Tuberculosis Day
منانے والےعالمی ادارہ صحت کے تمام رکن ممالک
تقریباتعالمی ادارہ صحت
آغاز24 مارچ 1995ء
تاریخ24 مارچ
تکرارسالانہ
منسلکعالمی یوم صحت

تپ دق موت کی دس وجوہات میں سے ایک ہے۔ 2015ء کے اعداد و شمار کے مطابق 10.4 ملین افراد اس مرض کا شکار ہوئے اور 1.8 ملین افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے ۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم