عالمی یوم حجاب
حجاب امت مسلمہ کا وہ شعار، مسلم خواتین کا وہ فخرو امتیاز جو اسلامی معاشرے کو پا کیزگی عطا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 4 ستمبر کو حجاب کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے۔ (دنیا کے بعض ممالک میں یہ دن 1 فروری کو بھی منایا جاتا ہے) [1]
عالمی یوم حجاب کے موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جن میں حجاب کی اہمیت، افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جاتی ہے جبکہ تمام بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز، کانفرنسز اور اجلاس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ حجاب ڈے کی بنیاد فرانس میں حجاب کے خلاف پابندیاں بنیں۔ فرانس میں مسلم خواتین کے برقع اوڑھنے پر تنازعات پیدا ہونے کے بعد اپریل میں ہیملٹن کی مشہور میک ماسٹر یونیورسٹی میں کچھ مسلم و غیر مسلم طلبہ نے حجاب ڈے منایا۔ کچھ عرصے بعد یہ دن فرانس میں قومی سطح پر منایا جانے لگا۔ کچھ عرصہ بعد کینیڈا میں بھی اس دن کو منایا جانے لگا۔ فرانس اور کینیڈا کے بعد اب چار ستمبر کو عالمی سطح پر حجاب کا دن منایا جاتا ہے۔
- ↑ "'We're not oppressed': Canadians unite to mark World Hijab Day – National | Globalnews.ca"۔ Global News۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2022