عالمی یوم رقص
عالمی دن
عالمی یوم رقص (انگریزی: International Dance Day) ہر سال دنیا بھر میں 29 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ڈانس کونسل نے 1982ء میں یہ دن روشناس کرایا۔ اس دن کا مقصد رقص کو دنیا بھر میں فروغ دینا، لوگوں میں رقص کی دلچسپی پیدا کرنا اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔[1]
عالمی یوم رقص | |
---|---|
باضابطہ نام | International Dance Day |
منانے والے | اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک |
آغاز | 29 اپریل 1982ء |
تاریخ | 29 اپریل |
تکرار | سالانہ |