عبد الرحیم خان
ائیر مارشل عبد الرحیم خان پاک فضائیہ کے یکم ستمبر 1969ء سے تین مارچ 1972ء تک سربراہ رہے
پیدائش
ترمیمعبد الرحیم خان پاکستان فضائیہ کے ساتویں کمانڈر انچیف ایر مارشل عبد الرحیم خان 25 اکتوبر 1925ء کو پیدا ہوئے تھے۔
عسکری خدمات
ترمیمانھوں نے 5 جون 1944ء کو برٹش انڈین ایر فورس میں کمیشن حاصل کیا ۔ قیام پاکستان کے بعد انھوں نے پاکستان فضائیہ کے واحد جیٹ اسکواڈرن کے پہلے کمانڈر، ماڑی پور بیس کے کمانڈر، پی اے ایف اسٹاف کالج کے سربراہ ، ڈائرکٹر آف پلانز اور ڈائرکٹر آپریشن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ یکم ستمبر 1969ء کو وہ پاک فضائیہ کے سربراہ مقرر ہوئے۔ 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران انھوں نے پاکستان ائرفورس کی قیادت کی لیکن 3 مارچ 1972ء کو ان سے جبری طور پر استعفےٰ لے لیا گیا ۔ کچھ عرصے بعد انھیں اسپین میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا،جہاں وہ 1977ء تک اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔
وفات
ترمیمایر مارشل عبد الرحیم خان کا انتقال 28 فروری 1990ء کو ہوا۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 02 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 نومبر 2019