عبد السلام ہنسوی
شاہ عبد السلام حسینی ہنسوی مجددی بن سید ابو القاسم مجددی (1234ھ- 1299ھ) سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ کے جلیل القدر مشائخ میں سے تھے۔ علوم ظاہری کی تکمیل کے بعد اپنے والد سے سلوک حاصل کیا جو شاہ غلام علی دہلوی کے خلیفہ تھے، ان کے انتقال کے بعد دہلی گئے اور شاہ احمد سعید مجددی نقشبندی سے تکمیل سلوک کرکے اجازت و خلافت حاصل کی، حجاز کا سفر کیا اور وہاں کے مشائخ سے حدیث کی سند حاصل کی۔[1]
عبد السلام ہنسوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1818ء |
تاریخ وفات | سنہ 1881ء (62–63 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | عالم |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ محمد ثانی حسنی : سوانح مولانا سید محمد الحسنی، سید احمد شہید اکیڈمی، رائے بریلی، 2013ء، صفحہ 56۔
پیش نظر صفحہ شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |