عبد اللہ بن عبد الرحمٰن رومی
عبد اللہ بن عبد الرحمٰن الرومی ، آپ تابعی اور حدیث نبوی کے راوی ہیں جن کی حیثیت مجہول الحال " نامعلوم ہے۔ وہ اصل میں خراسان سے ہیں، بھر بصرہ میں رہتے رہے اور عمر بن عبد اللہ الرومی کے والد ہیں۔آپ کی اور بدیل بن میسرہ العقیلی کی وفات سنہ 130 ہجری میں ایک ہی دن میں ہوئی۔
عبد اللہ بن عبد الرحمٰن رومی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | عبد الله بن عبد الرحمن الرومي |
مقام پیدائش | خراسان |
وفات | سنہ 748ء بصرہ |
رہائش | بصرہ |
لقب | البصرى |
عملی زندگی | |
طبقہ | الطبقة الرابعة من التابعين |
ابن حجر کی رائے | مجهول الحال |
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم |
روایت حدیث
ترمیمانس بن مالک، عبد اللہ بن عمر بن خطاب اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ اپنی سند سے روایت کرتے ہیں: حماد بن زید اور ان کے بیٹے عمر بن عبد اللہ رومی۔ [1]
جراح اور تعدیل
ترمیمامام ابن حبان نے " کتاب الثقات " میں اس کا تذکرہ کیا ہے اور محمد بن اسماعیل بخاری نے ان سے کتاب ادب المفرد میں ایک حدیث روایت کی ہے جو دعا میں ایک صحیح حدیث ہے۔ [2]
وفات
ترمیمآپ نے 130ھ میں وفات پائی ۔